مولانافضل الرحمن نے پینترا بدل لیا:نوازشریف اورمریم نوازپربڑا حملہ کردیا:نوازشریف بھی غصے میں‌آگئے

0
24

اسلام آباد:مولانافضل الرحمن نے پینترا بدل لیا:نوازشریف اورمریم نوازپربڑا حملہ کردیا:نوازشریف بھی غصے میں‌آگئے،اطلاعات کے مطابق اس وقت ن لیگی حلقوں میں یہ بحث عام ہورہی ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف سے بےوفائی کی ہے اورنمک حرامی کا سبب بنے ہیں ،

مریم نوازاورمولانا فضل الرحمن کےدرمیان دوری کا ذکرکرتے ہوئے سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ پتہ نہیں ان دونوں رہنماوں کے درمیان بڑی محبت ہوتی تھی اچانک کیا ہوگیا کہ ایک دوسرے سے نفرت کرنے لگے ہیں‌،

رانا عظیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف میں گہرا تعلق ہوتا تھا۔مریم نواز کہتی تھی مولانا فضل الرحمن اور ہم مل کر ایک تحریک چلائیں گے۔میری اطلاعات کے مطابق نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن میں رابطہ ہوا جس میں یوسف رضا گیلانی کے اپوزیشن لیڈر بننے سمیت مختلف باتیں زیر بحث آئیں۔

جس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میاں صاحب آپ جو ساری ذمہ داری مجھ پر ڈال رہے ہیں کہ آپ سے مینج نہیں ہوا لیکن آپ اپنی بیٹی کو بھی سمجھائیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کی بیٹی کا جارحانہ رویہ اور آپ دونوں کی اداروں کی تنقید کی وجہ سے حکومت بچ گئی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نےپنڈورابکس کھولتے ہوئےنواز شریف سے کہا کہ آپ نے ہمیں بھی اداروں پر تنقید کرنے پر لگا دیا۔

مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف کے ساتھ شکوہ کرتےہوئے کہا کہ آپ کے اور آپ کی بیٹی کی وجہ سے پی ڈی ایم کا بیڑہ غرق ہو گیا ہے۔پیپلز پارٹی بھی ہمارے ساتھ تھی لیکن آپ کے رویوں کی وجہ سے وہ ہمارے سے دور ہو گئی۔

جس پر نواز شریف نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم تو اسمبلیوں میں ہیں ہم تو آپ کے لیے سب کر رہے تھے۔

جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری مجبوری ہے سب کو ساتھ لے کر چلنا۔ اگر آنے والے وقت میں حکومت پر پریشر بنانا ہے تو سب کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا ،

رانا عظیم کہتے ہیں کہ جس پر نواز شریف نے کہا کہ ہمیں پتا ہے پریشر کیسے بڑھانا ہے اور کیا کرنا ہے لہذا آپ آصف علی زرداری کی مزید وکالت نہ کریں ۔

رانا عظیم نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں اختلافات آنے والے دنوں میں مزید تیز ہو جائیں گے ۔اگر آنے والے دنوں میں یہ کٹھے ہو بھی گئے تو مریم نواز آصف علی زرداری کے کیے جانے والے ہر فیصلہ سے اختلاف کریں گی جبکہ وہ بھی مریم نواز کے فیصلوں سے اختلاف کریں گے۔

Leave a reply