
سیشن کورٹ لاہور میں اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح اپیل پر سماعت ہوئی اداکارہ کمرہ عدالت میں رو روکر انصاف کے لیے دہائیاں دیتی رہیں۔
باغی ٹی وی : سیشن کورٹ لاہور میں اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح اپیل پر سماعت ہوئی دوران سماعت اداکارہ کمرہ عدالت میں رو رو کر اپنی صفائیاں پیش کرتی رہیں اور کہا جج صاحب میں دس سال سے انصاف کے لیے در بدر پھر رہی ہوں جج صاحب میں امریکا کی عدالت میں پیش ہوئی تو وہاں میری بات کو مکمل سنا گیا۔
پروجیکٹ نہ ملنے کا دکھ، حرا مانی کا سٹاف پر تشدد، گندی گالیوں کی چیٹ منظر عام پر
عدالت نے اداکارہ میرا کو چیخ چیخ کر بولنے سے منع کر دیا اور ترمیمی شواہد پر وکلا کو بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ فیملی کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا تاہم اداکارہ میرا نے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کررکھی ہے۔
اداکارہ میرا نے اپیل میں موقف اختیار کیا کہ انہوں نے عتیق الرحمان سے نکاح نہیں کیا عتیق الرحمان نے فیملی کورٹ کو گمراہ کیا فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا لہذاعدالت فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔