پنجاب کا سب سے بڑا ونٹرفیملی میلہ جیلانی پارک میں 15سال بعد منعقد ہورہا ہے
ینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب کا سب سے بڑاو نٹرفیملی میلہ جیلانی پارک میں 15سال بعد منعقد ہورہا ہے جس کا گرینڈ افتتاح کل 17نومبر کو ہوگا۔ ونٹر فیملی میلہ ایک ماہ تک جاری رہے گا اور اس ایونٹ سے بچے ،خواتین اور شہری لطف اندوز ہوں گے۔ ونٹر فیملی میلہ میں لاہور کے روایتی کھانوں کے لئے بہترین فورڈ کورٹ اور ریستوران بنائے گئے ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے یہ بات آج جیلانی پارک میں ونٹر فیملی میلہ کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کمشنر لاہور ڈویژن محمد عامر جان، سی سی پی او غلام محمود ڈوگر اور ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔ سینئر صوبائی وزیر نے بتایا کہ ونٹر فیملی میلہ میں روزانہ 20سے 25ہزار لوگ شریک ہوں گے اور ویک اینڈ پر شرکاء کی تعداد ایک لاکھ تک بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ونٹر فیملی میلہ کے حوالے سے سیکیورٹی و دیگر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور یہ صوبے کی تاریخ کا بہترین ایونٹ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جیلانی پارک میں میگا ایونٹ کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو پارکس اور گرؤنڈزکی طرف راغب کرنا ہے۔
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کو خوبصورت بنانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ شاہدرہ، بابوصابو انٹرچینج اور گجومتہ کے داخلی راستوں کو بہتر بنانے کی سکیموں پر تیز ی سے کام جاری ہے۔ گلشن راوی بند روڈ پر ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر کرنے کے لئے انڈر پاس ڈیزائن کیا گیا ہے۔ شہر کے پارکوں میں مرحلہ وار پروگرام کے تحت لائٹس کے نظام کو بہتر کیا جا رہا ہے۔
خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی
جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا
غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف
ایک سوال کے جواب میں سینئر صوبائی وزیر نے بتایا کہ شہر کو خوبصوت بنانے والے مالیوں کو ریگولرائز کرنے کے لئے ہدایت جاری کر دی گئی ہیں اور پی ایچ اے احکام کو کہا گیا ہے کہ مالیوں کو ریگولرائز کرنے کے لئے متعلقہ یونین کے ساتھ ملکر اقدامات کیے جائیں۔پی ایچ اے کے ریونیو کے معاملات بے ضابطگیوں کے حوالے سے انکوائری ہورہی ہے اور پی ایچ اے کے ریونیو بڑھانے کے لئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں