گِیگ اکانومی کو مضبوط بنانے کے لیے ہنرفاونڈیشن اورہرکام کے درمیان مفاہمت کی یادداشت طے پا گئی

0
46

کراچی : دی ہنرفاونڈیشن کا نظریہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تکنیکی قابلیت کے حامل ہنر مند پاکستانیوں کی ایک نئی فوج ظفر موج تیارکرنا اور نئے مواقع مُہیاکرناہے۔اسی راہ پر چلتے ہوئے، HarKaam.com کو آئندہ 5 برسوں میں پاکستان میں آمدنی کے 10 لاکھ مواقع فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔

بیرونِ ملک مقیم ہنر مند پاکستانیوں بارے وزیراعظم کا بڑا حکم

اس طرح، اس مشترکہ خواب کو تیزی سے حقیقت بنانے کی غرض سے دی ہنرفاونڈیشن نے آج ہرکام کے ساتھ اشتراک قائم کیا ہے۔ اس سلسلے میں دی ہنرفاونڈیشن،کورنگی کیمپس میں ہرکام کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے تاکہ پاکستان میں گیگ اکانومی کو مضبوط اور فعال کیا جا سکے۔

وزیراعظم کے یارنےیاری کا حق اداکردیا،پاکستانی ہنرمندوں کے لیےخوشخبری، جاپان سے بڑا…

یہ تعاون ہنرفاونڈیشن کے طلباء، زیر تربیت افراد اور سابق طلباء کو سہولت فراہم کرے گا اور اُنھیں ایک فعال ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور ایپ فراہم کرے گا تاکہ وہ ڈیجیٹل ٹولز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی آمدنی کے مواقع زیادہ سے زیادہ بڑھا سکیں۔اس سلسلے میں ہنر فاونڈیشن اور ہرکام مل کر کام کریں گے تاکہ گیگ اکانومی کو پاکستان کے جی ڈی پی میں سب سے بڑا حصہ دار بنایاجا سکے۔

ٹیکنالوجی نہ صرف پاکستان بلکہ چین کے لیے بھی انتہائی اہم ہے،فواد چوہدری

ہرکام کے ساتھ شراکت پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ہنرفاونڈیشن کے چیئرمین جناب اسلم خالق نے کہا:”پاکستان ڈیجیٹل تبدیلی سے رُوشناس ہو رہا ہے، اور ہمیں،بذریعہ ہرکام، فری لانسنگ اور سروس مارکیٹ پلیس کے ساتھ شراکت میں اپنا کردار ادا کرنے پر خوشی ہے۔ ہم اِس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تاکہ فری لانسرز اور سروس فراہم کرنے والوں کو ڈیجیٹل طور پر مقامی مارکیٹ کی طلب پورا کرنے کے قابل بنا سکیں۔

پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن نے بجٹ مسترد کردیا

ہرکام کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، خرم بشیر نے مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا:”ہمیں نوجوانوں کو ہر ممکن موقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ نہ صرف اپنی روزی کماسکیں بلکہ ان کے صلاحیتیں بھی پیدا کر سکیں۔ہنرفاونڈیشن کے ساتھ ہماری یہ شراکت پاکستان کے نوجوانوں کے لیے آمدنی کے متعدد مواقع پیدا کرنے میں اہم سنگ میل ہے۔“

تقریب میں دی ہنر فاونڈیشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر علی فراز صدیقی بھی موجود تھے جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:”موجودہ معاشی حالات اور نئی صلاحیتیں سیکھنے کے تقاضوں اضافی آمدنی کی مانگ پورا کرنے کی غرض سے ہرکام جیس جامع مقامی پلیٹ فارم کی ضرورت ہے، جہاں تمام فری لانسرز اور سروس پرووایڈرز کو اس قابل بنایا جائے کہ وہ مشکل وقت میں معیشت کی ترقی میں حصہ لے سکیں۔“

Leave a reply