میاں شہباز شریف مظفرآباد پہنچ گئےصدر ریاست سردار مسعود خان، وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے استقبال کیا

0
58

میاں شہباز شریف مظفرآباد پہنچ گئے.صدر ریاست سردار مسعود خان، وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے استقبال کیا

باغی ٹی وی :قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میاں شہباز شریف مظفرآباد پہنچ گئے.صدر ریاست سردار مسعود خان، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے استقبال کیا

سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف، مولانا اسد الرحمن ہمراہ ہیں ،شہباز شریف قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گئے.


خیال رہے اس سے پہلے وزیر اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیر اب آزادی کی طرف جائے گا ہمارا کام ہے کہ دنیا کو آگاہ کیا، میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہر فورم پر اس کو اٹھائیں گے، ہر فورم پر ہم سب کا کام ہونا چاہئے کہ دنیا کو یاد کروائیں کہ اسی لاکھ لوگوں کو کھلی جیل میں بند کیا گیا ہے،کینیڈا کے وزیراعظم کو کہا کہ اس پر نظر رکھیں، بھارت کی حالت اب بگڑے گی، مودی نے کہا کہ ہم 11 دن میں پاکستان کو فتح کر لیں گے ایک ملک کا سربراہ اس طرح کے بیان دے وہ نارمل نہیں ہو سکتا، وہ صرف ہندوؤں کو خوش کر رہا ہے، بھارت کا آرمی چیف کہتا ہے کہ ایک اشارے پر آزاد کشمیر کو فتح کر لیں گے، گھبرائے ہوئے لوگ ایسے بیانات دیتے ہیں ،وہ پھنس گئے ہیں، مین آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ ان کی کوشش ہو گی کہ پاکستان سے دہشت گردی آ رہی ہے اور اس نام پر کشمیر کے لوگوں پر تشدد اور ظلم کریں گے، اب دنیا دیکھ رہی ہے، مودی نے کشمیر کی ڈیمو گرافی بدلنی ہے یہ ان کی پالیسی ہے، ہمیں کسی قسم کا کوئی موقع ان کو نہیں دینا چاہئے، یا وہ پلوامہ کی طرز پر آپریشن کریں گے اور پھر کشمیریوں پر ظلم کریں گے.

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ 1970 سے اب تک بھارت کو انٹرنیشنل میڈیا اچھا ملا لیکن اب پہلی بار پاکستان کو بہتر میڈیا ملا، جب بھی دھماکہ ہوا تو اسلامک ٹیرارزم کہا گیا،اسلام کے ساتھ دہشت گردی کو جوڑ دیا گیا، مسلم دنیا نے بھی اس پر بات نہین کی، کبھی ہندو دہشت گردی پر کیا بات کی گئی؟ دین کا دہشت گردی سے تعلق نہیں، نائن الیون کے بعد ہر جگہ مسلمانوں پر تشدد ہوا، ہم کشمیر کی تحریک میں میڈیا میں کامیاب ہو رہے ہیں.

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس کر لیں، ہم ایک کمیٹی بنائیں گے جو آپ کی مشاورت سے طے کرے گی، اب اگلے مرحلے میں کشمیر کو کہاں لے کر جائیں گے اس کی منصوبہ بندی کرنی ہے، جنرل اسمبلی کے بعد دھرنا شروع ہو گیا ، ایک ماہ اسی میں چلا گیا ان دنوں کشمیر کا ایشو سب سے اوپر تھا، اب بھی کشمیر کا ایشو پیک پر ہےے، 600 یورپی یونین اور 150 امریکی و برطانوی اراکین نے کشمیر پر قرارداد پاس کی ہے، ہم دنیا کو بتائیں گے کہ کشمیر میں کس طرح کا ظم ہو رہا ہے، اوورسیز پاکستانی ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں، میں نے زندگی میں کبھی اس طرح اوورسیز کو نکلتے نہیں دیکھا جس طرح وہ اب نکل رہے ہیں. میں امید رکھتا ہوں کہ ہم ملکر کشمیر کے حوالہ سے تحریک چلائیں گے

شمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

یوم یکجہتی کشمیر، پاک فوج نے جاری کیا کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ملی نغمہ "کشمیر ہوں میں”

یوم یکجہتی کشمیر پر علی امین گنڈا پور نے کی قوم سے بڑی اپیل، کیا کہا؟

مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

کشمیری اکیلے نہیں،ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی،آرمی چیف

مسلح افواج کشمیریوں کے ساتھ ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا پیغام

خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے ساتھ، نیول چیف کا دبنگ اعلان

یوم یکجہتی کشمیر، سربراہ پاک فضائیہ نے دیا کشمیریوں کو پیغام

واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے

Leave a reply