پی ٹی آئی کا مینار پاکستان میں جلسہ، پولیس نے سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا
پی ٹی آئی جلسے کے وقت لاہور پولیس کے 4 ہزار کے قریب افسران واہلکار تعینات ہوں گے 10 ایس پیز، 25 ایس ڈی پی اوز، 59 ایس ایچ اوز،207 سب آرڈینیٹس شامل ہوں گے خواتین شرکا کی تلاشی کیلئے 234 لیڈیز پولیس اہلکار بھی مامور ہوں گی جلسہ میں شرکت کرنے والے ہر فرد کی تلاشی یقینی بنائی جائے گی ،واک تھرو گیٹس، بیرئیر، خاردارتاریں استعمال کیے جائیں گے
مینار پاکستان پر تحریک انصاف 21 اپریل کو جلسہ کرنے جا رہی ہے، جلسے سے سابق وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے، جلسے کے لئے تحریک انصاف کے کارکنان پرجوش ہیں، لاہور میں بینرز ،پلے کارڈز لگائے گئے ہیں،جلسے کا آغاز افطاری کے بعد ہو گا، عمران خان کا خطاب رات نو بجے کے بعد ہو گا، جلسہ گاہ میں دو سٹیج بنائے گئے ہیں، پنڈال میں لائٹیں لگ گئی ہیں، میڈیا کے لئے الگ سٹیج بنایا گیا ہے، مینارِ پاکستان پر آج رات محفل سماع ہوگی جو رات گئے تک جاری رہے گی مینار پاکستان جلسے کے لئے ڈی جے ولی سنز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں
مینار پاکستان جلسے سے قبل عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سب پاکستانیوں کو اس جدوجہد میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں،جمعرات کو میں مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سےبڑا جلسہ کر رہا ہوں اسی مقام پر 1940 میں قرارداد پاکستان منظور کی گئی تھی، ہندوستان کے مسلمانوں نے ایک آزاد ملک میں رہنے کا فیصلہ کیا جس کا نام پاکستان ہے آپ کو اسی جگہ پر حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کے لیے بلا رہا ہوں، بیرونی سازش سے کرپٹ غلاموں کو ہم پرمسلط کیا جارہا ہے ہماراملک لاالااللہ کے نام پر بنا جس کا مطلب اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، ہم اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتے ہیں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اس جلسہ میں شرکت کریں
وزیراعظم کا انتخاب، تحریک انصاف کی اراکین کو ہدایات جاری
اپوزیشن کا بڑا یوٹرن، پی ٹی آئی کی ایک حکومت کو خود ہی بچا لیا
پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل
پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ
اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے
شدت پسند عمران خان کا جانا اچھا ہوا،گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانیوالے گیرٹ ولڈرز کی ٹویٹ
ہفتہ کی شب وزیراعظم ہاؤس میں آخر ہوا کیا؟ بی بی سی کا بڑا دعویٰ
عمران خان منتخب وزیراعظم تھے مشرف کے ساتھ پلیز موازنہ نہ کریں،عدالت