میر شکیل الرحمان نے 60 کنال پلاٹ کی ایل ڈی اے سے کیسے کروائی تھی منظوری؟

0
42

میر شکیل الرحمان نے 60 کنال پلاٹ کی ایل ڈی اے سے کیسے کروائی تھی منظوری؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنگ، جیو گروپ کے بابا جی میر شکیل الرحمان کے بارے انکشاف ہوا ہے کہ 60 کنال کا پلاٹ ایل ڈی اے سے منظور کروانے کے لئے دھمکی دی تھی کہ اگر منظور نہیں کرتے تو میں کروا لوں گا

میر شکیل الرحمان 10 مرلہ کے 60 پلاٹ جو انہوں نے اپنے کارکنوں کے نام الاٹ کروائے ہوئے تھے،ان کو ایک بڑا پلاٹ بنا کر منظوری کے لئے ایل ڈی اے دفتر گئے ،اسوقت کے ایل ڈی اے کے ڈی جی بریگیڈیئر منظور اور ثناء اللہ چیف ٹاؤن پلانر تھے، جبکہ نواز شریف وزیراعلیٰ اور جونیجو وزیراعظم تھے.

میر شکیل الرحمان کا 60 کنال کے گھر کا نقشہ دیکھ کر چیف پلانر ثنا اللہ حیران رہ گئے۔ وہ شکیل الرحمن کو شکل سے نہ جانتے تھے۔ بہت غصہ میں آ گئے اور کہنے لگے ظلم خدا کا وزیر اعظم کا حکم ہے کہ ایک کنال سے بڑے پلاٹ پر کوئی گھر نہیں بن سکتا۔ اور آپ لوگ ساٹھ کنال اور وہ بھی ورکرز کے پلاٹوں کو اکٹھا کرکے اتنا بڑا گھر کا نقشہ پاس کرانے کیلئے لے آئے ہیں۔ میں اسے منظور نہیں کروں گا کیونکہ میں نے گرفتار نہیں ہونا .

چیف پلانر کی جانب سے انکار کے بعد میر شکیل الرحمان نے کہا کہ زیادہ باتیں نہ کریں اگر پاس کرنا ہے تو کریں نہیں تو وہ کروالے گا۔ میر شکیل اتنا کہہ کر چلے گئے اور دوسرے دن ہی نقشہ پاس ہوکر میر شکیل کے گھر پہنچ گیا تھا۔

کسی سیٹھ کی مالی معاملات میں ہونے والی گرفتاری کو میڈیا کی‌ آزادی کے ساتھ جوڑنا صحافتی اقدار کی نفی ہے،فردوس عاشق اعوان

احتساب عدالت نے دیا میر شکیل الرحمان کا جسمانی ریمانڈ، کتنے روز کا ؟

واضح رہے کہ میر شکیل الرحمان کو دو روز قبل گرفتار کیا گیاتھا ، گزشتہ روز انہیں احتساب عدالت مین پیش کیا گیا جہاں عدالت نے میر شکیل الرحمان کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کر دیا

عدالت میں سماعت کے بعد میر شکیل کی گرفتاری کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں میر شکیل الرحمان حوالات میں کھڑے ہیں، اس تصویر پر چیئرمین نیب نے اب نوٹس لیا ہے، یہ تصویر کس نے لیک کی؟ اس کا پتہ لگانے کا حکم دے دیا گیا ہے. سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میر شکیل حوالات میں کھڑے ہیں اور انکے پیچھے بیڈ بھی نظر آ رہا ہے

واضح رہے کہ جیو جنگ کے مالک اورنواز شریف کے یارخاص میر شکیل الرحمن بالآخرقانون کی گرفت میں آہی گئے، گزشتہ روز نیب نے میر شکیل کو گرفتار کیا تھا،جیو،جنگ پرنوازشریف کی نوازشات،لاہورکی قیمتی ترین 54 کنال اراضی کا تحفہ ،نیب نے میرشکیل کونیب آفس بلایا جہاں وہ سوالات کے جوابات نہ دے سکے جس پرنیب نے میر شکیل الرحمن کو گرفتار کرلیا ،اطلاعات کےمطابق قومی احتساب بیور(نیب) نے جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کو 54 کنال غیر قانونی اراضی کیس میں کل 12 مارچ کو طلب کیا تھا۔ اور سوالات کے جوابات نہ دینے پر گرفتار کر لیا

اس سے قبل میر شکیل 5 مارچ کو پہلی مرتبہ اس کیس میں پیش ہوئے تھے، اس پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ میر شکیل نے پہلی پیشی میں تین ملازم اور دو بچے نیب دفتر ساتھ لے جانے کی درخواست کی تھی تاہم ملازم ساتھ لانے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی اور بچوں کو نیب دفتر میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

میر شکیل سے استقبالیہ پر شناختی کارڈ لیا گیا اور اندراج رجسٹر پر دستخط کروائے گئے جس کے بعد انھیں کمرہ نمبر 2 میں لے جایا گیا جہاں اس سے قبل نواز شریف اور شہباز شریف سے بھی تفتیش ہو چکی ہے

Leave a reply