مجھے نکالنے کی اصل وجہ کیا ہے ، محمد عامر نے کھری کھری سنادیں

0
33

مجھے نکالنے کی اصل وجہ کیا ہے ، محمد عامر نے کھری کھری سنادیں

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عالمی کرکٹ سے از خود ریٹائرمنٹ لینے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے نکالنے کی اصل وجہ کارکردگی نہیں ہے۔

دنیائے کرکٹ میں اپنی تیز باؤلنگ سے مخالف بلے بازوں پہ دھاک بٹھانے والے باؤلر محمد عامر نے کہا کہ دونوں کوچز میڈیا پر آکر کچھ اور بولتے ہیں لیکن ان کا دل کچھ اور کہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیزیں اب کافی آگے نکل گئی ہیں اورمیں موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ نہیں کھیل سکتا ہوں۔
محمد عامر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میں نہیں کہتا ہوں کہ پی سی بی ان کوچز کو نکال دے۔ انہوں نے کہا کہ وقار یونس لیجنڈ اور مصباح الحق بہترین کپتان رہے ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ باؤلر محمد عامرنے کہا کہ کوچز کو کھلاڑیوں کو ہینڈل کرنا آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے صرف ان کے مائنڈ سیٹ سے مسئلہ ہے۔ عالمی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کرنے والے محمد عامر نے کہا کہ ان لوگوں کے مائنڈ سیت کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیل سکتا ہوں۔


واضح رہے کہ محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے اور انہوں نے پی سی بی کو بھی کھری سنادی تھی. محمد عامر نے تصدیق کی کہ وہ مزید بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کی خواہش نہیں رکھتے، محمد عامر نے کہا کہ آئندہ کسی بھی انٹرنیشنل میچ کیلئے ان کے نام پر غور نہ کیا جائے

پی سی بی ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ محمد عامر کا ذاتی ہے، پی سی بی ان کے فیصلے کا احترام کرتا ہے،قبل ازیں قومی کرکٹر محمد عامر کا کہنا ہے کہ میں اس وقت کرکٹ چھوڑ رہا ہوں،مجھے نیوزی لینڈ کے لیے 35 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا، مجھے مینٹل ٹارچر کیا جارہا ہے،پی سی بی کی موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیل سکتا ،

محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ موجود صورتحال میں ذہنی دباوَ برداشت نہیں کر سکتا، پرفارمنس کے باوجود مجھ پر طنز کیا جاتا ہے،میرے بارے میں تاثر قائم کیا گیا کہ میں ملک کیلئے نہیں کھیلنا چاہتا،

فاسٹ باؤلر محمد عامر اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے،پی سی بی کو کیا دیا جواب؟

Leave a reply