گزشتہ حکومت کا کارنامہ، ایم ایل ون کی لاگت 6.8 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 9.8 بلین ڈالرز ہو گئی

0
37

گزشتہ حکومت کا کارنامہ، ایم ایل ون کی لاگت 6.8 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 9.8 بلین ڈالرز ہو گئی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد قاسم کی زیر صدارت پارلیمنٹ لاجز میں ہوا- سینیٹرز مرزا محمد آفریدی، مشاہد حسین سید، نصیب اللّہ بازئی، دوست محمد خان، شہادت اعوان، کے علاوہ سینیٹر مشتاق احمد بطور موور اجلاس میں شریک ہوئے-سیکریٹری وزارت ریلوے، سی ای او پاکستان ریلوے، آئی جی پی ریلوے پولیس اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

سینیٹر مشتاق احمد نے اجلاس میں ریلوے پٹرولرز کی برطرفیوں کا معاملہ اٹھایا انہوں نے کہا یہ لوگ 15-20 سال تک ریلوے کی خدمت کر چکے ہیں اب ان کے ساتھ یہ زیادتی ظلم ہے ان سے روزگار نہیں چھیننا چاہئے ان کو بحال کر کے مستقل کیا جائے  سیکریٹری وزارت ریلوے نے کہا کہ سروسز کو مستقل کرنا ان کے اختیار میں نہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ان کومستقل کرنے کا اختیار رکھتی ہے- وزارت ریلوے کے حکام نے بتایا کہ اب ان ڈیلی ویجرز کو بحال کرنا شروع کر دیا ہے حکام نے بتایا کہ گورنمنٹ ریگولائریزیشن کے حوالے سے کوئی پالیسی اگر بناتی ہے تو تب ہی ان کو مستقل کیا جا سکتا ہے معاملے پر طویل بحث کے بعد کمیٹی نے نکالے جانے والے ریلوے پٹرولرز کو دوبارہ بحال کرنے کی سفارش کرتے ہوئے ڈیلی ویجرز ملازمین میں زخمی یا شہید ہونے والوں کو مستقل ملازمین کی طرز پر سہولیات دینے کی ہدایات جاری کیں۔

وزارت ریلوے کے حکام نے ریلوے کی گزشتہ تین سالوں میں لیز کی گئی زمین کی تفصیلات کمیٹی میں پیش کیں -پیش کی گئی دستاویز کے مطابق ملک بھر میں ریلوے کی زمین 1 لاکھ، 68 ہزار 858 ایکڑ ہے جس میں ریلوے کی کل لیز کردہ زمین 10 ہزار 772 ایکڑ ہے-9291 ایکڑ زراعت کیلئے، 955 ایکڑ رہائش کیلئے، 221 ایکڑ کمرشل اور 305 ایکڑ دیگر کیلئے لیز کی گئی ہے-حکام نے مزید بتایا کہ گزشتہ تین سالوں میں ریلوے نے کل 4779 ایکڑ کی زمین لیز پر دی ہے، جس میں پشاور 112 ایکڑ، راولپنڈی میں 621 ایکڑ، لاہور میں 1344 ایکڑ، مغل پور ہ میں 2.1 ایکڑ، ملتان میں 2425 ایکڑ، سکھر میں 79 ایکڑ،کراچی میں 191 ایکڑ اور کوئٹہ میں 5 ایکڑ زمین لیز پر گزشتہ تین سالوں میں دی گئی۔

کمیٹی میں آغاز حقوق بلوچستان پیکج پاکستان ریلوے کوئٹہ کے تحت بھرتی کئے گئے 10 سب انجینئرز کو مستقل نہ کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آیا-حکام نے بتایا کہ ان سب انجینئرز کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا- اس کے بعد ایک ایک سال کی توسیع دی جا رہی ہے-انہوں نے کہا کہ ان ملازمین کو نہیں فارغ کیا جائے گا-ان ملازمین کو مستقل کرنے کا اختیار اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے پاس ہے اور ان کو مستقل کرنے کیلئے عمر کی حد بھی بڑھ گئی ہے-سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ وزیراعظم کو عمر کی حد میں چھوٹ دینے کیلئے سمری بھیجی جاسکتی ہے-جس کے بعد کمیٹی نے سینیٹر مشاہد حسین سید کی تجویز پر فیصلہ کیا کہ چیئرمین کمیٹی اور وزارت ریلوے کی جانب سے ان سب انجینئرز کو عمر کی حد میں چھوٹ دینے کے حوالے سے ایک سمری وزیراعظم کو لکھ کر کابینہ سے منظور کی جائے-

ایم ایل-منصوبہ کے حوالے سے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ 1172 کلو میٹر پر محیط یہ منصوبہ ملک میں ایک انقلاب برپا کرے گا-سینیٹر مشاہد حسین سید کے سوال پرسیکریٹری ریلوے نے بتایا کہ کچھ سیکیورٹی ، غیر یقینی صورتحال اور گزشتہ حکومت کی جانب سے منصوبے کے حوالے سے بیانات کے باعث یہ منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کی کل لاگت اب تاخیر کے باعث 6.8 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 9.8 بلین ڈالرز ہو گئی ہے-منصوبہ 7 سال میں مکمل ہوگا اب کراچی سرکلر ریلوے کو بھی ایم ایل-ون میں شامل کردیا گیا ہے-سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ ایم ایل-ون ملک کی تقدیر بدل دے گا-انہوں نے وزارت ریلوے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ایم ایل-ون کو سپورٹ کرنا چاہئے اور الزام تراشیوں اور بیان بازیوں سے اجتناب کرنا چاہئے-

کمیٹی نے وزارت ریلوے کے کردار کو سراہا اور ان کی مکمل حمایت کرنے کاعزم کیا-کمیٹی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد ایم ایل ون منصوبہ شروع کرنے کے حوالے سے منصوبہ بندی کرے-کمیٹی اراکین نے کہا کہ یہ منصوبہ ملک میں انقلاب لائے گا اور پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا

رپورٹ، ممتاز اعوان
@MumtaazAwan

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نیٹ ورک کا اہم رکن کراچی سے گرفتار

کیا سی پیک رک چکا ، نئے چینی سفیر کس مشن پر آئے ، معاملہ گڑ بڑ.؟ مبشر لقمان کی اہم باتیں

پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے

بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم منصوبے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو کیا بے نقاب

لندن کا جوکربھارتی ایجنٹ،پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث،ثبوت سامنے آ گئے

سی پیک کیخلاف بھارتی عزائم،مبشر لقمان کے اگست میں کئے گئے تہلکہ خیز انکشافات کی وزیر خارجہ نے کی تصدیق

تین سال میں سی پیک کومکمل بند کرکے بیڑا غرق کردیا گیا .چینی سفیرکا شکوہ،تہلکہ خیز انکشافات

کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

Leave a reply