مودی جنگ تم نے شروع کی ختم ہم کریں گے، بھارتی مسلمانوں کا اعلان، کہا جیتے تو وطن ،ہارے تو کفن مبارک

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں متنازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاج کے دوران بھارتی مسلمانوں نے مودی سرکار کے خلاف اعلان جنگ کر دیا، کہا جنگ مودی نے شروع کی، ختم ہم کریں گے، جیتے تو وطن مبارک،ہارے تو کفن مبارک

متبازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاج میں بھارت کے معروف عالم دین مولوی جرجیث نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈین گیٹ پر جاتے وقت لسٹ دیکھ لیجئے گا اس دیس کی آزادی کے لئے، ہندوستان کو انگریزوں سے آزادی دلانے کے لئے پچانوے ہزار لوگوں نے جانوں کا نذرانہ دیا، ان کے نام گیٹ پر لکھے ہیں، ان میں سے 61 ہزار مسلمانوں کے نام ہیں، پچانوے ہزار ٹوٹل، آج ہم سے پوچھتے ہو شہریت دکھاؤ ، شہریت ایڈوانی، امت شاہ ،مودی دکھائے کہ تم کہاں سے آئے، ہم نے اس دیس کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں

مولوی جرجیث نے مزید کہا کہ سکھ 8050 لوگوں نے قربانی دی، 14 ہزار دلت نے قربانی دی، مودی جی جہاں تم بیٹھے ہو، آر ایس ایس ،شیو سینا کا نام لسٹ میں دیکھو ایک نام نہیں ملے گا،ایک نے بھی آزادی کی تحریک میں حصہ نہیں لیا، اب تم فیصلہ کرو گے کہ دیس میں کس نے رہنا ہے، آج تم ہم سے شہریت کا ثبوت مانگتے ہو، مودی جی تمہارا یہ قانون مولوی جرجیث کے پاؤں کی ٹھوکر پر، نہیں مانتا میں، آج یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مودی جی تم نے اس جنگ کو شروع کر دیا، ختم ہم کریں گے، تم نے جولڑائی کا اعلان کیا ہے ہمیں تمہاری جنگ قبول ہے، تمہارے پاس اقتداد کی طاقت ہے مجھے بے بسی، کمزوری معلوم ہے، تم بڑی طاقت ہو،پولیس، آرمی تمہارے ساتھ، یہاں تک کہ سپریم کورٹ کے جج بھی تمہارے ساتھ، ہمارے ساتھ اس دیس کے لوگوں کا پیار ہے، ہم برداشت کرتے رہے دیش میں امن چاہتے تھے، بابری مسجد کا فیصلہ برداشت کیا لیکن تم نے اب ہمیں بھارتی شہری ماننے سے انکار کیا ہے، مودی جی اب ہم اٹھ گئے ہیں یا تو جیتیں گے یا ہاریں گے، اب اس جنگ میں یا تمہاری جیت ہو گی یا ہماری، جیتے تو وطن مبارک، ہارے تو کفن مبارک. کسی صورت میں بھارت نہیں چھوڑیں گے، مودی سن لیں ہم دیس کی دھرتی کو چومتے ہیں ہمیں غدار نہ کہا جائے، وعدہ کریں کہ جیتے تو وطن مبارک، ہارے تو کفن مبارک

واضح رہے کہ جب سے بھارت میں مودی سرکار نے متنازعہ شہریت ترمیمی ایکٹ منظور کیا ہے ،احتجاج جاری ہے،ہر بھارتی شہری پریشان ہے کہ اپنی شہریت کیسے ثابت کرے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی شہریت کا سرٹیفکیٹ دکھانےمیں ناکام ہے۔

دہلی میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے متنازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر تشدد کیا گیا، مسلمانوں کے گھر جلائے گئے، مساجد کی بے حرمتی کی گئی اور ایک مسجد کو شہید کیا گیا.بھجن پورہ میں مزار کو نذر آتش کیا گیا، اشوک نگر میں مسجد کو آگ لگائی گئی اور مینار پر ہنومان کا جھنڈا بھی لہرا دیا گیا۔

گجرات کا "قصائی” مودی دہلی میں مسلمانوں پر حملے کا ذمہ دار ،بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

دہلی میں پولیس بھی ہندوانتہا پسندوں کی ساتھی، زخمی تڑپتے رہے، پولیس نے ایمبولینس نہ آنے دی

دہلی فسادات کا ذمہ دار کون؟ جمعیت علماء ہند نے کی نشاندہی

دہلی فسادات اور 2002 کے گجرات فسادات میں گہری مماثلت،ہندوؤں کی دکانیں ،گھر کیوں محفوظ رہے؟ سوال اٹھ گئے

دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ

دہلی، اجیت دوول کا دورہ مسلمانوں کو مہنگا پڑا، ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا

دہلی فسادات میں امت شاہ کی پرائیویٹ آرمی ملوث،یہ ہندوآبادی پر دھبہ ہیں، سوشل ایکٹوسٹ جاسمین

ہندو انتہا پسندوں کے تشدد سے 50 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 400 سے زائد زخمی ہیں، پولیس بھی ہندو انتہا پسندوں کا ساتھ دیتی رہی، ہندو انتہا پسند مسلمانوں کے گھروں میں لوٹ مار بھی کرتے رہے اور انہیں تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے، اس دوران صحافیوں پر بھی حملے کئے گئے

Shares: