مودی آر ایس ایس کے ایجنڈے پر کشمیریوں کی نشل کشی کر رہا ہے ، عمران خان

باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی کا آر ایس ایس سے متاثر نظریہ بالکل واضح ہے: پہلے مقبوضہ علاقے میں غیر قانونی الحاق کے ذریعہ کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم کیا ۔پھر کشمیر کے لوگوں کے ساتھ انسانوں سے کم تر یعنی غیر انسانی رویہ اپنا کر ان کا استحصال کیا جا رہا ہے .اس کے علاوہ ان کو قابض فوج کے ذریعے ظلم و ستم کا نشانہ بنا کر ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہے .

واضح رہے کہ اس سے قبل مقبوضہ کشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے فرصل علاقے میں عسکریت پسندوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔

پولیس ذرایع کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل محمد امین ریشی بلیٹ نمبر 329 علاقے میں ڈیوٹی پر تعینات تھاکہ اچانک عسکریت پسند نمودار ہوئے اور پولیس اہلکار پر گولیاں چلائی۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس اہلکار ناکہ پوائنٹ پر فرائض سرانجام دے رہا تھا جب عسکریت پسندوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

واقعے کے فورا بعد ہی عسکریت پسندوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
قبل ازیں مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے خان صاحب علاقے میں بھارتی فوج نے ہفتہ کی صبح 5 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

Shares: