موجودہ وسائل سے کرونا پر قابو پا لیں گے، وزیراعظم پرعزم

0
43

موجودہ وسائل سے کرونا پر قابو پا لیں گے، وزیراعظم پرعزم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم موجودہ وسائل سے کورونا پر قابو پالیں گے،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ترجیح ہے کہ ملک میں صنعت کو فروغ دیا جائے ،تعمیراتی صعنت کےلیے کل امداد ی پیکج کا اعلان کریں گے پاکستان میں کورونا وبا کا پھیلاؤ کم ہے،ہم نے مزدور طبقے کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومتی پیکج سب کے لیے موثر ثابت ہوگا ،کورونا وائرس سے کمزور طبقے کو بہت نقصان ہوا ہے کاروبار اور صنعتی زون کے بغیر ترقی ناممکن ہے موجودہ صورت حال سے صرف پاکستان نہیں پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوئی،ہم نے 14اپریل تک لاک ڈاوَن میں توسیع کی ،کرونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا مشکل میں پڑی ہوئی ہے،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا چیلنج کرونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے،احساس پروگرام کےذریعےغریب گھرانوں تک پہنچنے کی کوشش کررہےہیں،پوری قوم نے ملک کرکمزور طبقے کاخیال رکھنا ہے،تقریبات اور اجتماعات سے کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے،کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کر رہے ہیں.

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں احساس پروگرام کے ذریعے غریب گھرانوں کی مدد کرنی ہے،12 ہزار کا پیکج ڈائریکٹ غریب گھرانوں تک پہنچے گا، کسی قسم کی سفارش کی ضرورت نہین پڑے گی، تاجروں کو بھی سپورٹ کرنا ہے، بزنس کمیونٹی کے بغیر پاکستان آگے بڑھ ہی نہیں سکتا، انڈسٹری کے لئے اچھا ماحول پیدا کریں گے،

کرونا وائرس سے ملک بھر میں تباہی جاری ہے، پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2291 ہو گئی ہے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہلاکتیں اور 255 مریض سامنے آئے ہیں، کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض پنجاب میں 845 ہیں، کے پی میں 276، بلوچستان میں 169، سندھ میں 743، اسلام آباد میں 62 اور گلگت میں 187 مریض ہیں. آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے 9 مریض ہیں.

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

کرونا وائرس سے پاکستان میں 107 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں،پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں میں سے 416 مریض ڈی جی خان، رائیونڈ، فیصل آباد، ملتان کے قرنطائن سنٹرز میں ہیں، لاہور میں کرونا وائرس کے 178، قصور، ایک ،ننکانہ 13، پنڈی 51، جہلم 28، اٹک ایک، گوجرانوالہ 13، گجرات 90، منڈی بہاؤالدین 4، حافظ آباد 5، نارووال 2، سیالکوٹ ایک، سرگودھا 10، میانوالی میں 3. خوشاب میں ایک،ملتان، وہاڑی میں دو دو، رحیم یار خان میں 3، فیصل آباد میں 9، بہاولنگر میں 3، بہاولپور میں ایک، لودھراں میں 2، لیہ میں ایک اور ڈی جی خان میں 5 مریض ہیں.

ملک بھر میں کرونا وائرس کے 107 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں،

کرونا امیر غریب نہیں دیکھتا،ہمارے پاس ایمان کی بڑی قوت ہے، ڈیم فنڈز کے خرچ بارے وزیراعظم نے کیا بڑا اعلان

Leave a reply