مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی جم میں ایکسرسائز کرنے کی ویڈیو وائرل

معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی جم میں ایکسرسائز کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔

باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مولانا طارق جمیل کو بائیسپ کی ورزش کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کا کوچ بھی ساتھ موجود ہے ۔

کوچ محمد شوزب نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ مولانا طارق جمیل اپنی تلمبہ رہائشگاہ پر قائم نجی جم میں ورزش کر رہے تھے ، مولانا اپنا زیادہ وقت فیصل آباد اور کراچی میں صرف کرتے ہیں ، وہ جب بھی تلمبہ آتے ہیں تو میں ان کی کوچنگ کرتا ہوں ۔

شوزب نے بتایا کہ میں مولانا کے صاحبزادے اور دیگر فیملی ممبران کو بھی ٹریننگ دیتا ہوں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مولانا طارق جمیل نے اپنا برانڈ ایم ٹی جے متعارف کروایا تھا جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا –

بعد ازاں مولانا طارق جمیل نے وضاحت دی تھی، ایک ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مذہبی سرگرمیوں خاص کر مدرسے چلانے کے لیے کاروبار کرنے کا بہت عرصہ سے سوچ رہے تھے تاہم اب کووڈ 19 کے باعث انھیں اپنی اس سوچ کو عملی جامہ پہنانے کا موقع ملا ، برانڈ کا تمام منافع وہ اپنے مدرسوں کو دیں گے تاکہ وہاں کے اساتذہ اور طلبہ کو کبھی مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ ’برصغیر میں علما کا کاروبار کرنا یا تجارت کرنا عیب سمجھا جاتا ہے۔ یہ بات پتا نہیں یہاں کہاں سے آ گئی ہے۔

خیال رہے کہ ایک ویڈیو میں مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ انہوں نے فیصل آباد میں مدرسہ الحسنین کی بنیاد سال 2000میں رکھی جس کی اب دس شاخیں مختلف شہروں میں ہیں ،جہاں عربی میں تعلیم دی جاتی ہے –

Leave a reply