کرونا کیا ہوتا ہے؟ مودی کے گجرات میں خواتین مندر میں گھس گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا سے سڑکوں پر گرتے انسان، شمشان گھاٹ میں ہفتے سے پڑی لاشوں کو دیکھ کر بھی بھارتی عوام کو سکون نہ ملا

حکومت کی جانب سے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنا عوام کا شیوہ بن گیا، ایک طرف بھارت میں لاکھوں مریض روزانہ آ رہے ہیں اور ہزاروں اموات ہو رہی ہیں دوسری جانب عوام میں کرونا سے بچاؤ کے لئے کہیں بھی سنجیدگی دکھائی نہیں دیتی، کورونا سے ہزاروں اموات اور لاکھوں مریضوں کے باوجود عوام لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے سے باز نہیں آ رہے

بھارتی وزیراعظم مودی کے علاقے گجرات کے ایک مندر میں گزشتہ روز بڑی تعداد میں عورتوں نے پوجا کی ،اس دوران کرونا ایس او پیر کو نظر انداز کیا گیا اور مودی سرکار کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر عمل نہیں کیا گیا ،اطلاعات کے مطابق ضلع احمد آباد کے ایک گاؤں میں واقع مندر میں ان عورتوں کے ایک بڑے ہجوم نے پوجا کی۔ ڈپٹی ایس پی احمد آباد دیہات کے ٹی کماریا کا کہنا ہے کہ گاؤں کے سرپنچ سمیت کل 23 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے

بھارت میں تین دن تک یومیہ کیسز میں کچھ کمی کے بعد گزشتہ روز پھر نئے کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، بھارت کی مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورانکونا کے 38215 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 3780 اموات ہوئی ہیں

دوسری جانب اتر پردیش حکومت نے جاری لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کر دی ہے اترپردیشن میں کرونا مریضوں میں اضافے کی وجہ سے لاک ڈاؤن 10 مئی تک بڑھا دیا گیا ہے

بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

کرونا کیسز، بھارت دنیا میں نمبر ون، سب سے زیادہ مریضوں کا ایک اور ریکارڈ بنا لیا

ہندوستانی عوام کے نام اسلام آباد سے پاکستانی تجزیہ نگار کا کھلا خط.

ججز اور انکے اہلخانہ کے لئے فائیو سٹار ہوٹل میں کرونا ہسپتال قائم

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا نے قہر مچا دیا، انسان سڑکوں پر تڑپ تڑپ کر جانیں دینے لگے، کوئی پرسان حال نہیں، ہسپتال بھر گئے، آکسیجن کی کمی ہو گئی،شہریوں کے دکھوں کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں دہلی کے کئی اسپتالوں میں کئی دنوں سے آکسیجن کا بحران چل رہا ہے۔ دہلی حکومت نے مرکزی حکومت سے امید لگائی ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے دہلی کے لئے کوٹہ بھی بڑھایا گیا ہے لیکن کرونا مریضوں کے بڑھنے کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں کیونکہ آکسیجن کی سپلائی میں بھی وقت لگتا ہے

مرے یا مار دیا گیا؟ راہول گاندھی کا آکسیجن نہ ملنے کے باعث مرنیوالوں بارے مودی سے سوال

Shares: