موقع ملا تو کراچی کو ایشیا کا پیرس بنائیں گے، شہباز شریف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب تک چھوٹے صوبے ترقی نہیں کریں گے پاکستان ترقی نہیں کر سکتا،

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گرین لائن مسلم لیگ ن کا منصوبہ تھا ،ہم نے سندھ اورکراچی کے عوام کو تحفہ دیا،ہم عہد کریں تو دیانت اورمحنت سے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلیں گے وہ ریاست چاہتے ہیں جس میں عدل ،انصاف اور غربت کا خا تمہ ہو،آج ہم حقیقی منزل سے بہت دور ہیں قائد اعظم نے ایک فلاحی ریاست کے قیا م کا خواب دیکھا ملک میں 20،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کسی جادو ٹونے سے ختم نہیں ہوئی،ملک میں لوڈشیڈنگ نوازشریف کی محنت اورجدوجہد سے ختم ہوئی 2023 کے انتخابات شفاف ہونے چاہیے آئندہ عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کی خدمت کرنے کا موقع ملنا چاہیے میاں محمد نواز شریف میرے قائد ہیں بات مفاہمت اور مذاحمت کی نہیں ہمیں شفاف انتخابات چاہیے ہمیں قانون کی حکمرانی چاہئے

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نالائق اور نااہل ہے فغانستان کی صورتحال سب کے سامنے ہے گزشتہ 64 سال میں اسٹبلشمنٹ نے کسی کو اتنا سپورٹ نہیں کیا جتنا اس حکومت کو کیا .عوام جس حکومت کو موقع دیں انہیں خدمت کا موقع دینا چاہیے ،حکومت چوردروازے سے آئی کراچی میں پانی،ٹرانسپورٹ اور دیگر مسائل کے حل کے لیے بڑی رقم کی ضرورت ہے موقع ملا تو کراچی کو ایشیا کا پیرس بنائیں گے مسلم لیگ ن نے سندھ کے لیے تاریخی کا م کیے قائداعظم سے شرمندہ ہیں، ہم نے ان کے فرمودات کو فراموش کردیا ہم آج بھی منزل سے بہت دور ہیں، قائداعظم نے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا خواب دیکھا، پاکستان دولخت ہوگیا، ہم نے پھر بھی کوئی سبق نہیں سیکھا،

پیرپگارا اور نوازشریف کی خواہش ہے مسلم لیگ متحد ہو،شہباز شریف

ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج،پولیس کا لاٹھی چارج، شہباز شریف کی مذمت

نواز شریف کی وطن واپسی بارے شہباز شریف کا بڑا اعلان

مجھے "ہراساں” کیا گیا، شہباز شریف نے سنگین الزام عائد کر دیا مگر کس پر

شہباز شریف حاضر ہو، ایک اور کیس میں نیب طلبی کا نوٹس جاری

Shares: