موٹروے پر کونسا علاقہ سب سے زیادہ غیر محفوظ؟ سفر کرنے سے پہلے ضرور پڑھیں
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/08/Motorway-Toll-Tax-Increase-For-Lahore-To-Islamabad-Autodeals.pk_.jpg)
موٹروے پر کونسا علاقہ سب سے زیادہ غیر محفوظ؟ سفر کرنے سے پہلے ضرور پڑھیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹروے ایم ون پشاور رشکئی سیکشن اور ایم ٹو کالا شاہ کاکو لاہور سیکشن سب سے غیر محفوظ قرار دے دیئے گئے
موٹر ویز پر4 سال کے دوران جرائم کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی، وزارت مواصلات کی جانب سے ایوان میں جمع کروائی گئی تفصیلات کے مطابق موٹرویز پر4 سال کے دوران جرائم کے 37 واقعات رونما ہوئے،موٹروے ایم ون پشاور رشکئی سیکشن اور ایم ٹو کالا شاہ کاکو لاہور سیکشن سب سے غیر محفوظ ہے
وزارت مواصلات کی جانب سے جمع کروائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ پشاور رشکئی سیکشن پر 5 اور کالا شاہ کاکو لاہور سیکشن پر 5 واقعات رونما ہوئے، ایم ون رشکئی صوابی سیکشن اور برہان اسلام آباد سیکشن پر چار چار جرائم کے واقعات ہوئے ،موٹرویز پر جرائم کے سدباب کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں،
تحریری جواب میں مزید کہا گیا کہ جرائم والے علاقوں میں خصوصی اسکواڈز تعینات کیے گئے ہیں، شہری اندھیرے میں غیر ضروری طور پر موٹروے پر نہ رکیں،
واضح رہے کہ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس کا واقعہ سامنے آنے کے بعد سیکورٹی کے انتظامات سخت کئے گئے ہیں پھر بھی اسکے باوجود موٹروے ابھی تک غیر محفوظ ہے اور کئی علاقوں میں جرائم کی سرگرمیوں کی اطلاعات آتی رہتی ہیں
طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا
لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار
پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے
خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار
موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف
موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم
درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی
موٹروے زیادتی کیس،سی سی پی او کے بیان پر کابینہ کو معافی مانگنی چاہئے تھی،عدالت،ریکارڈ طلب
موٹرے پر سفر ذرا احتیاط سے، سینیٹر کی گاڑی پر حملہ،پولیس کا روایتی بیان،ملزم فرار
ریپ کے مجرموں کو نامرد بنانے کی بجائے کونسی سزا دینی چاہئے؟ انصار عباسی کی تجویز
بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران
موٹروے زیادتی کیس،گجرپورہ سے تفتیش تبدیل ،مرکزی ملزم کا شناختی کارڈ بلاک
موٹروے پولیس اور محکمہ ایکسائز کے اہلکارآپس میں لڑ پڑے،مقدمہ درج
موٹروے اہلکاروں کی دخل اندازی سے منشیات فروش بچ نکلے،محکمہ ایکسائزکا دعویٰ