مولانا کی زیر صدارت پی ڈی ایم اجلاس جاری، پیپلز پارٹی بارے کیا فیصلہ کرلیا؟

0
29

مولانا کی زیر صدارت پی ڈی ایم اجلاس جاری، پیپلز پارٹی بارے کیا فیصلہ کرلیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا مشاورتی اجلاس جاری ہے

اجلاس میں پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت جاری ہے،اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، میر طاہر بزنجو، آفتاب شیر، احسن اقبال شریک ہیں،محمود خان اچکزئی اور اویس نورانی اجلاس میں نہیں پہنچ سکے،اجلاس میں پیپلزپارٹی کے استعفوں اور پی ڈی ایم کی صورتحال پر مشاورت کی گئی پیپلزپارٹی اوراے این پی نیوز کانفرنس کے حوالے سے مندرجات پر تبادلہ خیال کیا گیا

چھوٹی جماعتوں نے پی ڈی ایم اجلاس میں مشورہ دیا کہ ہمیں اشتعال انگیزی سے گریز کرتے ہوئے نرم انداز میں جواب دینا چا ہیے، نیشنل پارٹی نے موقف اپنایا کہ پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کو پھاڑنا درست فیصلہ نہیں تھا، ہمارا مقصد نظام اور سیاست کو صحیح راستے پر لانا ہے، بی این پی مینگل کا کہنا ہے کہ تمام حقیقی جمہوری قوتوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، معاملے کو ذمہ دارانہ انداز میں حل کرنا چاہیے،ہمارا ردعمل پی ڈی ایم میں دراڑوں کو بھرنے میں معاون ثابت ہو،

قبل ازیں سابق وزیراعظم، ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کی پریس کانفرنسز سے متعلق امور پرغور کیا گیا،دونوں رہنماؤن کا کہنا تھا کہ نوٹس کو پھاڑنا کوئی ذمہ دار عمل نہیں ہے، ملاقات میں پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی،مولانا فضل الرحمان نے شاہد خاقان عباسی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اشتعال انگیزی سے گریز کرنا ہوگا،ہمیں نرم لہجے میں جواب دینا ہوگا،ہمیں معاملے کو ذمہ دارانہ انداز میں حل کرنا ہوگا،

دوسری جانب پیپلز پارٹی کا پی ڈی ایم عہدوں سے استعفوں کا معاملہ، پیپلز پارٹی نے استعفے مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پہنچا دیئے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے تحریری منظوری دی استعفے نیئر بخاری نے مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پہنچائے، شیری رحمان، پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ کے استعفے بھجوائے گئے

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

واضح رہے کہ پی ڈی ایم میں اختلافات پیدا ہو چکے ہیں ،سینیٹ میں پی پی نے ن لیگ کی مشاورت کے بغیر اپنا اپوزیشن لیڈر بنا لیا ہے جس سے پی پی پر ن لیگ ناراض ہے اور ن لیگ نے یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر ماننے سے انکار کیا ہے، اب سینیٹ میں ن لیگ نے دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر الگ درخواست جمع کروا دی ہے

Leave a reply