پاکستان اسلامک کونسل کے چئیرمین اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے پرنسپل ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے کہاہے کہ مولانا ابوبکر معاویہ کو رہا کیا جائے، ان کے ساتھ انصاف کیا جائے اور ان پر قائم جھوٹے مقدمے ختم کئے جائیں ۔ جھوٹے مقدمے درج کر کے علما کو جیل میں ڈالنا ظلم ہے۔ اس سے پہلے بھی بہت سے جھوٹے مقدمات بناکر علما کو بدنام کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں یہ مقدمہ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے ۔

ان خیالات کااظہار پاکستان اسلامک کونسل کے چئیرمین اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے پرنسپل ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ پولیس نے چھ ماہ قبل کے ایک پرانے جھوٹے پرچے کی بنیاد پر جس شخص کو بطور مدعی پیش کیاتھا اس نے بھی عدالت میں اس پرچے سے لاتعلقی ظاہر کر دی ہے ۔ اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ مولانا ابوبکر معاویہ بےگناہ ہیں اور ان پر قائم کئے گئے مقدمات بھی جھوٹے ہیں ۔ جھوٹے مقدمات میں ایک عالم دین کو ملوث کرکے جیل میں ڈال دینا اور تشدد کا نشانہ بنانا کسی طرح بھی درست نہیں ہے ۔انھوں نے کہا مولانا ابوبکر معاویہ پر ابھی کچھ بھی ثابت نہیں ہوا لیکن پولیس نے پہلے ہی ان کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک شروع کردیا ہے انھیں جیل میں تشدد کا نشانہ بنایاگیا ہے اور پولیس اس کیس میں صریحاََ ناانصافی کررہی ہے ۔ انھیں چھ ماہ پرانے ایک جھوٹے مقدمے میں بھی پھنسانے کی کوشش کی گئی جو کہ ناکام ہوگئی ہے لیکن دین بیزار لبرل طبقے جو علما کو بدنام کرنے کا کوئی موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتے وہ اس واقعہ کو غلط رنگ دے کر اچھال رہے ہیں ۔

پاکستان اسلامک کونسل کے چئیرمین اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے پرنسپل ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر کا کہنا تھا کہ ہم مولانا ابوبکر معاویہ کے ساتھ پولیس کے غیر منصفانہ اور ظالمانہ سلوک کی مذمت کرتے ہیں اور حکام بالاسے مطالبہ کرتے ہیں کہ مولانا ابوبکر معاویہ کے ساتھ انصاف کیا جائے واقعہ کو غلط رنگ دینے والے اور جیل میں ایک عالم دین کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

دس سالہ بچے سے بدفعلی کا مقدمہ، ملزم قاری ابوبکر کو عدالت پیش کیاگیا

بچے سے بدفعلی،مولانا کی رہائی کیخلاف پولیس کا عدالت جانےکا فیصلہ

بچے سے بدفعلی کی کوشش، غیر قانونی پنچایتوں کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا،پولیس

اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ساتھی قیدی کے ساتھ بدفعلی،جان بھی لے لی

چکوال،مدرسے کے دو اساتذہ کی 15 طلبا کے ساتھ بدفعلی

معروف مدرسے کے مہتمم کی طالب علم کے ساتھ زیادتی 

ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار

واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

دولہا کے سب ارمان مٹی میں مل گئے، دلہن نے کیوں کیا اچانک انکار؟

شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

Shares: