دہشتگردی میں ملوث،بھارتی ایجنسی کیلئے کام کرنیوالا ایم کیو ایم (الطا ف) کا کارکن گرفتار

0
46

دہشتگردی میں ملوث،بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی کیلئے کام کرنیوالا ایم کیو ایم (الطا ف) کا کارکن گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ) اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علا قے لیاقت آباد ٹاؤن سے بھتہ خوری، قتل،اقدام قتل اور دہشتگردی میں ملوث ملزم وسیم جاوید عرف وسیم باس عرف وسیم ٹنڈا کو گر فتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ملزم ایم کیو ایم (الطا ف) کے سیکٹر لیاقت آباد کا کارکن رہا ہے۔ ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را سے بارودی مواد تیار کر نے، اس کا استعما ل اور ہتھیاروں کوچلانے کا تربیت یافتہ ہے۔ملزم ایم کیو ایم (الطا ف) کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم چلاتا رہا ہے اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہاہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ ایم کیو ایم (الطا ف) کے ایماء پر نومبر 2013 تک کراچی میں بڑے پیمانے پر بھتہ خوری، قتل، اقدامِ قتل اور دہشتگردی کی متعددوارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ ملزم 2013 کے آپریشن میں گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا اور حال ہی میں کراچی واپس پہنچا تھا۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

Leave a reply