مبشرلقمان کی زبان بندی ، پلاننگ شروع ، زرخرید غلاموں کی فوج تیار

0
41

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ اب ہیکر آگے کیا کرنے جا رہا ہے۔ کون کون سے تبدیلی سرکار کے نام نہاد لیڈروں کی Happy hours کی گفتگو منظر عام پر آنے والی ہے۔ اور اس کے علاوہ بھی بہت ہی اہم اور دلچسپ معلومات شیئر کروں گا۔

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اور بتاوں گا کہ عمران خان۔۔۔! کیسے ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہےمیرئ گزشتہ دو تین ویڈیو سے نہ صرف عمران خان بلکے تحریک انصاف کی نیندیں حرام ہوئی ہوئی ہیں، میٹنگ ہو رہی ہیں کہ اس کا منہ کیسے بند کریں ،کیسے بونکنے والوے کتوں کی تعداد میں اضافہ کریں کیسے اس پر کیچڑ اچالیں ، کیسے اس پر الزام لگائیں کہ یہ تو وزارتیں مانگ رہا تھا، یہ تو عہدے مانگ رہا تھا۔اور مزے کی بات یہ ہے کہ میرے خلاف ٹویٹر پر باتیں وہ کر رہے ہیں جو خود عمران خان کے غلام ہیں، انکے گھر کی روزی روٹی عمران خان قومی خزانے سے دلواتا ہے۔ ظاہری سی بات ہے نمک تو ہلال کرنا ہے۔ لیکن میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ بس ۔۔! بہت ہو گیا۔ ا س سے زیادہ جہالت، گمراہی، دھونس دھاندلی اور فراڈ برداشت نہیں کروں گا۔ دماغوں سے کھیلنے کا گندا دھندا بے نقاب کر کے رہون گا۔

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اداروں کو تباہ کرنے کی بیرونی آقاوں کی چالیں چلنے والے ان ضمیر فروشوں کو ننگا کر کے چھوڑوں گا۔امریکی سی آئی اے کے ریٹائر فرموں کی بنائی ہوئی کمپین کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنو گا۔پاکستان کی بنیادیں کھوکھلی کرنے والوں کے خلاف سر عام جہاد کروں گا۔معصوم دماغوں سے کھیلنے والوں کے اصلی چہرے بے نقاب کروں گا۔ایک عرصے سے میں تحریک انصاف کی فسطائیٹ دیکھ رہا تھا ، ان کی کسی بھی چال کو اٹھا کے دیکھ لو اس کے پیچھے سازش اور ڈرامہ، دھونس دھاندلی چھپی ہوئی ہوتی ہے۔جہانگیر ترین نے سر دھڑ کی بازی لگا دی، حکومتیں بنوا دی، جب پارٹی میں اس کا قد بڑا ہونے لگا تو اسے ہی کاٹ دیا گیا۔ وہ شوگر مافیا بن گیا۔ وہ ڈاکو بن گیا۔ علیم خان نے علم بغاوت کھڑا کیا۔ اس کی سوسائٹیوں کو واویلا شروع کر دیا، آٹھ سال اس کے پیسوں سے جلسے کرتے رہے اس وقت منافقوں کی طرح آنکھیں بند رکھی۔بشری بی بی کے ساتھ علیم خان کے پیسوں سے پروئیوٹ جہاز پر عمرہ کرنے پہنچ گئے۔مگر پھر جب اس نے چھوڑا تو وہ تو تھا ہی گندا۔۔ارکان اسمبلی چھوڑ کے گئے تو انہیں خریدنے کی کوشش کی، وہ نہ بکے تو، ان پر بکنے کا الزام لگا دیا۔ انہیں مشرک بنا دیا ان کے خلاف ایک طوفان کھڑا کر دیا، جو عمران خان کے خلاف آواز اٹھاتا ہے اس کی اصلیت دیکھانے کی کوشش کرتا ہے ، اس کے حواری پہلے ہی کہنا شروع کر دیتے ہیں کہ عمران خان کو گندا کرنے والے خود گندا ہوں گے۔کبھی سوچا ہے اس بات کا کیا مطلب ہے۔ کیا ان کے پاس غیب کا علم ہے۔ نہیں۔۔ کیونکہ انہیں پتا ہے کہ انہوں نے اب اپنے گندے دماغوں سے ان پر حملہ کرنا ہے، ان کے خلاف سازشوں کے جال بننے ہیں، ارسلان بیٹا کو فون کر کے Spoon feeding کرنی ہے، میر جعفر، میر صادق، غداری کے ٹائٹل بانٹنے ہیں۔جو ووٹر عمران خان کے ساتھ نہیں انہیں جاہل کہنا ہے، ان کے ضمیر کو سویا ہوا کہنا ہے۔ انہیں سوسائٹی سے الگ کرنا ہے۔ عمران خان کی حمایت کو فیشن بنانا ہے، لائی لگ قوم کو ایک ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانا ہے۔جنرل باجوہ ملاقات سے انکار کر دیں، ان کے نامناسب باتیں ماننے سے انکار کر دیں تو ٹویٹر پر ٹرینڈ چلانا شروع کردو۔ چندے کا پیسا سیاست میں ساکھ بنانے پر بہا و، قومی وسائل سے اپنی سوشل میڈیا بریگیڈ تیار کرنا شروع کر دو اور پھر لوگوں کو دیکھاو۔ کہ دیکھو، عمران خان کتنا مقبول ہے۔ اس قوم کے دماغوں کے ساتھ کھیل رہا ے جس نے غری آدمی کو کبھی ووٹ نہیں دیا۔جو الیکشن لڑنے والا Pradoپر نہ آ ئے وہ مقابلے سے باہر ہو جاتا ہے۔

عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں تو جانتا تھا لیکن اپنے ارد گرد اپنے پیاوں کو سمجھانے کی کوشش کرتا تھا ، لیکن مجال ہے کوئی سمجھ آ جائے۔ ایسے لگتا تھا کہ جیسے نوعمری کے بچے کو غلط محبت کے نقصانات سمجھانے سے زیادہ مشکل یہ کام ہے کہ لوگوں کو یہ سمجھایا جائے کہ عمران خان مکاری، عیاری ، دھوکہ ، فراڈ کی چادر اوڑے ہوئے ہے۔ ا سنے نہ صرف پاکستان بلکے دنیا بھر کے آمروں کی عوام کو فریب دینے کے سارے طور طریقوں پر ریسرچ کروا کر ۔ ایک ساتھ اس معصوم قوم کے دماغوں میں فتور کی صورت میں ٹھونس رہا ہے۔ اس کی باتوں اور کاموں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ یہ باہر سے جتنا سفید ہے اندر سے اتنا ہی کالا ہے۔ ضد اس میں ہے، بدلے کی روش اس میں ہے، بے رحمی کو یہ اپنا غرور سمجھتا ہے۔قربانی دینے کا جذبہ اس میں نہیں ہے۔ اس کی خاندانی زندگی اس کی شخصیت کی عکاسی کرتی ہے، اس کی جوانی کے کرتوت اس کی اخلاقی پستی کی مشالیں دیتا ہے۔بقول محسن بیگ کے بڑھاپے میں مرشد کے گھر جاتا ہے اور مرشد کو ہی ساتھ لے آتاہے۔ اس بات پر کس کو شک ہے کہ انسان اپنی کمپنی سے پہچانا جاتا ہے۔جن کی دوست فرح گوگی اور احسن گجر ہوں، ان کے کردار کی مثالیں تو زمانہ دیتا ہے۔ لیکن یہاں ہماری آنکھیں بند ہو جاتی ہے۔ عمران خان سن لو۔۔!

تمھاری چار دن کی چاندنی تھی اب آگے صرف اندھیری رات ہے۔میں حیران تھا کہ اس نے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو کیسے گمراہ کر دیا۔ لیکن پھر مجھے کسی نے وہ مثال دی کہ جب دل آتا ہے تو گدھے پر بھی آجاتا ہے۔جب تک اس کا اصل چہرہ بے نقاب نہیں ہوتا اس کی موجیں لگی رہیں گی۔ اس نے نہ صرف اداروں بلکے ہر ایک کو اپنے جھوٹ اور پراپیگنڈا سے اتنا بے بس کر دیا کہ اللہ کی پناہ۔ لیکن کہتے ہیں نہ کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔ ظلم جب حد سے گزر جائے تو مٹ جاتا ہے۔اللہ اس ظلم کو مٹانے کے لیے فرشتے بھیجتا ہے، اور اس دنیا میں روپ دھار کے آتے ہیں اور ظلم کو نیست و نابود کر دیتے ہیں۔عمران خان کے جھوٹ کا مقابلہ کرنا آسان نہیں۔ دنیا میں کسی بھی جھوٹے آدمی کا مقابلہ آسان نہیں ہوتا جو بڑی بے شرمی سے منہ پر جھوٹ بول دے۔ پاکستان میں ہیکر کو اس وقت ایک فرشتہ ہی سمجھا جا رہا ہے، جس نے عمران خان کی اپنی آواز سے اس کے فریب، اس کے دھوکے، اس کے جھوٹ کا پول کھول دیا ہے۔ لیکن جو میری معلومات ہیں، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔جو کچھ سامنے آنے والا ہے ، ابھی تو اس کا اشر اشیر بھی نہیں آیا، عمران خان جوتے چاٹے گا۔معافیاں مانگے گا۔ ہیکر سے ڈیلیں کرے گا۔ لیکن اللہ کا منظور ہوا تو جھوٹ کا چہرے نقاب ہو چکا ہے اب یہ مٹ کے رہے گا۔میں یہ سمجھتا ہوں ہوں کہ اس ملک میں گند کی سیاست ختم ہونی چاہیے، تنقید کریں لیکن تعمیری، جو اس ملک کے لیے اچھی ہو، جو اس ملک کی عوام کے لیے اچھی ہو۔ جس سے یہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو یہ نہیں کہ اگر ہم اقدار میں نہیں تو ملک جائے بھاڑ میں اپنی سیاست کرو، معیشت برباد کرو، آئی ایم ایف کو خط لکھو کہ اس وطن عزیز کی مدد نہ کرو جو ہمیں پال رہا ہے۔اب اسے اندھا سپورٹ کرنے والوں کی آنکھیں کھل رہی ہیں، اب وہ کہتے ہیں ہم تو سیاست میں دلچسپی ہی نہیں رکھتے، اس ملک میں سارے سیاستدان ایک جیسے ہیں۔

عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

لسبیلہ ہیلی حادثہ، پاک فوج کیخلاف مہم میں یوٹیوبر سمیت سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بھی شامل

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اب جو آڈیو لیکس کی نئی قسط سامنے آنے والی ہے ، ہیکر کے مطابق اس میں عمران خان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کا پول کھلنے والا ہے۔ میں حیران ہوں ان کی عقل پر جو عمران خان کو مومن سمھتے ہیں۔ مجھے ایک بات بتائیں کہ ریاست مدینہ کا دعوہ کرنے والا کسی ایسے شخص کو وزیر اعظم کیسے بنا سکتا جو دن میں بھی منرل واٹر پی کر جھومتا نظر آئے۔ اور نہ صرف جھومے بلکے تقریر کرتے ہوئے بھی اسے شرم نہ آئے۔ جبکہ مبینہ طور پر ہیکر کی ایک اور پوسٹ منطر عام پر آئی ہے کہ جلد تحریک انصاف کے وہ لیڈر جو ہر وقت عمران خان کے ارد گرد منڈلاتے ہیں ان کی انتہائی نازیبا گفتگو سامنے آنے والی ہے۔ جس میں کم از کم پانچ تحریک انصاف کے لیڈر، انتہائی خوشی کے موڈ میں ہیں اور پارٹی چل رہی ہے۔جب ن لیگ کی آڈیو لیکس ہوئی تو تحریک انصاف نے بڑی خوشی منائی۔ لیکن اب رونا رو رہے ہیں کہ سب یہ بات کر رہے ہیں کہ آڈیو میں عمران خان نے خریداری کی بات کی، جعلی سائفر کی بات کی، میر جعفر اور صادقSpoon feeding کی بات کی لیکن۔۔ وزیر اعظم ہاوس میں کوئی بھی سیکیورٹی بریچ کی بات نہیں کر رہا۔
اس کی بھی بات ہو گئی لیکن پہلے جو آپ کی آڈیوز لیک ہونے کی پارٹی شروع ہوئی ہے اسے ختم ہونے دیں، کیونکہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔

Leave a reply