مدت پوری کرنا حکومت کا آئینی ،جمہوری حق ہے ،گورنر پنجاب

مدت پوری کرنا حکومت کا آئینی ،جمہوری حق ہے ،گورنر پنجاب
اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی خوشی ،گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اورسیز پاکستانیوں کے ہمراہ کیک کاٹا

گورنر پنجاب چوہدری محمدسرو کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں وزیر اعظم عمران خان جو کہتے ہیں کر کے دکھاتے ہیں ۔اورسیز پاکستانیوں کوووٹ کا حق دینے سے جمہوریت مزید مضبوط ہوئی ہے ۔عوام نے تحر یک انصاف کو پانچ سال حکومت کا مینڈ یٹ دیا ہے ۔حکومت ملک کو آگے اور سیاسی مخالفین ملک کو پیچھے لیکر جانا چاہتے ہیں۔ آئینی مدت پوری کر نا تحریک انصاف کی حکومت کا آئینی اور جمہوری حق ہے ۔پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام میں اورسیز پاکستانیوں کا مثالی کردار ہے ۔اورسیز پاکستان کے مسائل کا حل حکومت کی اولین تر جیح ہے جسکو یقینی بنائیں گے ۔ پہلی بار پاکستان میں اداروں کی مضبوطی کے لیے حقیقی معنوں میں کام ہورہا ہے ۔ پاکستان کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے تما م سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اپنا مثبت کردار ادا کر نا ہوگا۔

قبل ازیں تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بل کی منظوری سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق مل گیا ہے جو کہ اوورسیز پاکستانیوں کا دیرینہ خواب تھا تودوسری طرف اس بل کی منظوری سے انتخابی اصلاحات کے باعث آئندہ عام انتخابا ت صاف ،شفاف اور دھاندلی سے پاک ہونگے جس سے اپوزیشن خوفزدہ ہوکر اسکی مخالفت کررہی ہے۔ سیدہ زہرا نقوی کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانا حکومت کی بڑی کامیابی ہے اس سے اوورسیز پاکستانیوں کو تحفظ حاصل ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان کو اللہ تعالیٰ نے ایک بار پھر سرخرو کیا ہے اور انکے سیاسی مخالفین ماضی کی طرح اب بھی بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔کرپٹ اپوزیشن کی اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے کوئی دلچسپی نہ ہے کرپٹ قیادت ملک وقوم کی قیادت نہیں کرسکتی وزیراعظم عمران خان ایک صادق اور امین لیڈر ہیں جن پر اپوزیشن آج تک ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کرسکی ۔

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

میرے پاکستانیو….رات کے اندھیرے میں پٹرول بم گرا دیا گیا،ریٹ‌ ڈالر کے قریب پہنچ گیا

پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،کلبھوشن بارے بل بھی منظور،اپوزیشن واک آؤٹ کر گئی

گلی گلی میں شور ہے عمران نیازی چور ہے ،پارلیمنٹ میں نعرے

اوورسیز پاکستانیوں کو جمہوری نظام میں شامل کرنے پر خوشی ہے،وزیراعظم

نمازجمعہ کا وقت بھی دھاندلی کے لیے استعمال کیا گیا ،شہباز شریف

Comments are closed.