100 یونٹ والوں کو مفت بجلی،دولاکھ سولر سسٹم تقسیم کرینگے،وزیراعلیٰ سندھ

0
65
murad ali shah

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ توانائی کا اجلاس ہوا،

اجلاس میں وزیر پی اینڈ ڈی ناصر شاہ، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسن مزاری، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری توانائی مصدق خان اور متعلقہ حکام شریک ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت ہے کہ پانچ لاکھ بغیر بجلی والے گھروں کو بجلی مہیا کی جائے، دو لاکھ سولر پینلز تقسیم کرکے منصوبہ پر کام ہو رہا ہے،چیئرمین بلاول بھٹو کا کم استعمال والے صارفین کو مفت بجلی دینے کا منصوبہ بھی محکمہ توانائی تیار کرے، وزیر توانائی ناصر شاہ نے کہا کہ محکمہ توانائی اس پر کام کررہا ہے،

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں گرڈ سے باہر رہنے والے صارفین (آف گرڈ)کو شمسی توانائی کے ذریعے بجلی دیں گے اور گرڈ اسٹیشن سے منسلک (ان گرڈ) صارفین کو 50سے 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی فراہم کی جائے گی، صوبائی وزیر توانائی ناصر شاہ نے وزیراعلی کو بریفنگ میں بتایا کہ تقریبا 80 ہزار گھرانے ماہانہ 50 میگاواٹ بجلی استعمال کر رہے ہیں جن میں کے الیکٹرک کے 441483، حیسکو میں 229338 اور سیپکو میں 125500 دائرہ اختیار میں شامل ہیں، اسی طرح ماہانہ 100 میگاواٹ بجلی استعمال کرنے والے گھرانوں کی تعداد 1.9 ملین ہے، جن میں کراچی (KE) میں 1054000، حیدرآباد ریجن (HESCO) میں 566427 اور سکھر ریجن (SEPCO) میں 356073 گھرانے شامل ہیں،وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ 2.6 ملین آف گرڈ گھرانے ہیں جن میں سے پانچ لاکھ کو پہلے مرحلے میں سولر ہوم سسٹم (SHS) فراہم کیے جا سکتے ہیں، 100 واٹ کے سولر ہوم سسٹم میں تین ایل ای ڈی بلب، 35 واٹ کا DC فین اور موبائل چارجنگ پورٹس کے ساتھ 6 گھنٹے بیٹری بیک اپ کیلئے کافی ہے

عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر

نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

Leave a reply