مفتی کفایت اللہ پر غداری کا مقدمہ بنا تو ہم عمران خان پر غداری کا مقدمہ درج کروائیں گے، مریم نواز کا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر مفتی کفایت اللہ کے خلاف فوج کے خلاف بولنے پر مقدمہ بنا تو پھر ہم عمران خان کی 10 سے 12 سال پرانی ویڈیوز بھی عدالت لے کر جائیں گے اور فوج کے خلاف بولنے پر مقدمہ بنانے کا مطالبہ کریں گے ،
مریم نواز نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ فوج کے خلاف کسی کو بولنے نہیں دوں گا، مقدمات بناﺅں گا، فوج کے خلاف کوئی نہیں بولتا،ہم نہیں بولتے ، فوج ہمارا ادارہ ہے ، فوج کے خلاف بولنے پر اگر مقدمہ بنانا ہے تو عمران خان کی دس سے بارہ سال پرانی ویڈیوز کو ہم عدالت لے کر جائیں گے ،
عمران خان کے خلاف بھی مقدمہ بنایاجائے
مریم نواز صاحبہ کا مفتی کفایت اللہ کیخلاف کاروائی کے فیصلے پر ردعمل@FWK42 @IJPMLN @bismatiger@ishq_nawaz @aleeza_malik14 @Asghar_Mirza92 @0Aeyn @MuftiKifayatJUI @iFazliGhafoor @ghori_1 @saif_jui
@Only_Deobandi @86zno
@ejaz_mohmand pic.twitter.com/XblQd1uKA1— Ejaz Mohmand (@EM_JUI) December 30, 2020
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جے یو آئی ایف کے مفتی کفایت اللہ ہیں مجھے نہیں پتہ انہوں نے کیا بات کی انکے خلاف فوج کے خلاف بولنے کا مقدمہ بن رہاہے ، اگر ان کے خلاف مقدمہ بنے گا تو 22 کروڑ عوام یہ مطالبہ کریں گے کہ عمران خان کے بیانات سے سوشل میڈیا بھرا پڑا ہے ، ان ویڈیوز کی بنیاد پر عمران خان پر بھی فوج کے خلاف بولنے کا مقدمہ بنایا جائے ،
مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ ہی گئی
محمد علی درانی سے پہلے کس کے پیغامات آئے؟ مریم نواز کا انکشاف
بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل
بینظیر بھٹو نے آمریت کو شکست سے ہمکنار کیا، بلاول کا والدہ کی برسی پر پیغام
پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی
پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا
عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان
بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب
لاڑکانہ میں مریم نواز نے "ڈرائیور” بدل لیا، کیپٹن ر صفدر دیکھتے رہ گئے
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ تم کس منہ سے کہتے ہو کہ ہم فوج کے خلاف بات کرتے ہیں ، تم کس منہ سے کہتے ہوکہ نوازشریف فوج کے خلاف بات کرتاہے ، نوازشریف کے دور حکومت میں ملک خوشحال تھا ،دہشتگردی کے خلاف دو جنگیں لڑی ہیں ، جس کا تحفہ مشرف پاکستان کو دے کر گیا تھا ، ضرب عضب اور ردلفساد شروع ہوا تو نوازشریف نے تجوریوں کے منہ کھول دیے تھے ۔ اس نے کہا تھا کہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو گا ، پیسوں کی فکر نہ کرنا ، ملک چل رہا تھا ، معیشت چل رہی تھی ، سیاچین اور سرحدوں پر کھڑے فوجی کو بھی تسلی تھی کہ اگر میں وطن کے دفاع کیلئے قربانی دے رہاہوں تو میرے بچوں کی فیسوں کیلئے پیسے موجود ہیں ، میرے گھر کا چولہا چل رہاہے ، آج سرحدوں پر کھڑے فوجیوں کو یہی فکر کھائے جارہی ہوگی کہ ان کے گھر میں چولہا نہیں چل رہا
میاں جدوں آئے گا لگ پتا جائے گا تو یہ بھی ذرا بتا دو کس کو پتا لگ جائے گا،مریم نواز