مفتی تقی عثمانی پر حملے میں ملوث پڑوسی ملک کا دہشتگرد گرفتار

0
127

مفتی تقی عثمانی پر حملے میں ملوث دہشت گرد کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا

سی ٹی ڈی نے کاروائی کی اور دہشت گرد کو گرفتار کیا ،دہشت گرد کا تعلق پاکستان کے پڑوسی ملک ایران کی زینبیہ بریگیڈ سے ہے، سی ٹی ڈی نے سولجر بازار میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران دہشت گرد کو گرفتار کیا،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے مبینہ دہشتگرد کی شناخت سید محمد مہدی کے طور پر ہوئی،ملزم ہائی ویلیو ٹارگٹ کی ریکی کرتا تھا اور اپنے ساتھیوں سید رضا جعفری اور عابد رضا کو اطلاع دیتا تھا، ملزم کے ساتھی ٹارگٹ کو فائرنگ کرکے قتل کرتے تھے، ملزم اسلحہ اور گولہ بارود اپنے گھر میں رکھا کرتا تھا، ملزم ٹارگٹ کیلئے ہینڈ گرنیڈ اسلحہ اور ایمونیشن فراہم کرتا تھا، ملزم اسلحہ کی خرید و فروخت بھی کرتا تھا

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم رضا جعفری اور عابد رضا مفتی تقی عثمانی پر حملے میں بھی ملوث تھے، ملزمان نے مخالف فرقے کی اہم شخصیات کو ٹارگٹ کیا ہے،ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے اور تفتیش کی جارہی ہے، جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں

قبل ازیں کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن سے کالعدم تحریک طالبان کے مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار دہشت گرد عبدالغفار عرف امجد کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔ملزم نے ساتھیوں سمیت 2011 میں عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار پر حملے کی کوشش کا اعتراف کیا ہے۔ملزم کراچی میں دہشت گردی کا نیٹ ورک منظم کرنے کے ارادے سے آیا تھا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

شہداء فورم کا فوجی عدالتوں کی بحالی کا مطالبہ

سپریم کورٹ، فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار

سپریم کورٹ،فوجی عدالتوں سے متعلق درخواستیں، فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا مسترد

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

Leave a reply