سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ الیکشن کا مرحلہ ختم ہو گیا، اب اسکا دوسرا مرحلہ شروع ہوا،جس کے لئے ہر امیدوار نے کروڑوں روپے خرچ کئے، سیاسی پارٹیوں نے اربوں روپے خرچ کئے اقتدار کی جنگ شروع ہو چکی ہے جوڑ توڑ شروع ہے،تیاریاں عروج پر ہیں، ملاقاتیں جاری ہیں،
مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ لاہور سیاسی جوڑ توڑ کا مرکز بنا ہوا ہے، محسن نقوی کے گھر زرداری بلاول شہباز کی ملاقات ہوئی، شہباز شریف نے پارٹی کو اس ملاقات کا احوال بتایا اسکے مطابق آصف زرداری نے شہباز شریف کے آتے ہی بلاول کے لئے وزارت عظمیٰ مانگ لی اور کہا کہ بلاول کو وزیراعظم بنائیں،پھر ہم آپ کے ساتھ مل بیٹھنے کو تیار ہیں کل ایم کیو ایم والوں سے ملاقاتیں ہوئیں انہوں نے سندھ کی گورنر شپ اور اہم وزارتیں مانگ لیں، ن لیگ اب جس پوزیشن میں ہے ہر جماعت اسکو نچوڑنے کی کوشش کر رہی ہے، ن لیگ مجبور بن چکی، کل بلاول اسلام آباد گئے، اسکی ملاقات امریکی سفیر سے ہوئی، بلاول کو دوبارہ لاہور بلایا گیا، بلاول ہاؤس لاہور میں ن لیگ کا وفد آیا اس میں ن لیگی لوگ شامل تھے، وفد نے آصف زرداری، بلاول سے ملاقات کی، آصف زرداری نے کہا کہ ہماری شرط ہے کہ بلاول کو وزیراعظم بنایا جائے، وفاق میں وزارتیں دی جائیں ،پنجاب آپ رکھ لیں، اگر ایسا نہیں کرنا چاہتے تو پنجاب او ر بلوچستان کی وزارت اعلیٰ ہمیں دے دیں، ہم آپ کے وزیراعظم کوووٹ دے دیں گے،اب دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں جماعتوں نے ایک اعلامیہ جاری کیا، دونوں کے اعلامیہ میں فرق تھا، ن لیگ نے کہا ساتھ چلنے کو تیار ہیں ،پیپلز پارٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ اجلاس میں فیصلہ کریں گے پھر بتائیں گے،
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ میاں صاحب الگ سے پریشان ہیں، اگر وفاق پیپلز پارٹی کو دینا وزیراعظم بلاول بننا تو میاں صاحب کو کیوں بلایا، لندن سے وہ یہاں آئے وہیں رہتے اچھے تھے، کافی پیتے، چہل قدمی کرتے، سادہ اکثریت نہ ملنے کی وجہ سے ن لیگ کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف ہیں، اگر وہ بنتے ہیں تو انکو پنجاب سے وزارت اعلیٰ چھوڑنی پڑے گی اور مریم نواز کا ن لیگ کا وزیراعلیٰ بننے کا خواب چکنا چور ہو جائے گا،نواز شریف مریم نواز کی ٹریننگ کر رہے تھے، اب اسکا کیا ہو گا، اس سے ثابت ہوتا ہے کہآصف زرداری ن لیگ کو نچوڑ رہے،
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی ڈیل نہیں ہوتی تو پیپلز پارٹی تحریک انصاف کی طرف دیکھے گی ، تحریک انصاف کے آزاد اراکین لوٹے بننا شروع ہو گئے ہیں،روحیل اصغر کو ہرانے والے وسیم قادر ن لیگ میں شامل ہو گئے،مریم نواز ماضی میں کہتی تھی کہ لوٹوں کی جگہ غسلخانوں میں ہے تو اب ن لیگ غسلخانہ بن گئی، کیونکہ وہ لوٹوں کی سیاست کر رہی ہے، آزاد امیدوار کسی بھی جماعت میں جا سکتے ہیں پی ٹی آئی کے لئے سب سے بڑا چیلنج سیاسی جماعت میں شامل ہونا اور مخصوص نشستیں لینا ہے،
نومئی جیسا واقعہ دوہرانے کی تیاری، سخت ایکشن ہو گا، محسن نقوی کی وارننگ
آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران معاون تھے،سلمان اکرم راجہ
دادا کی پوتی کے نام پر ووٹ مانگنے والے ماہابخاری کا پورا خاندان ہار گیا
پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں موقع نہ دیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی،بابر اعوان
الیکشن کمیشن، اسلام آباد کے حتمی نتائج جاری، کئی حلقوں کے نتائج رک گئے
الیکشن کمیشن ، ریحانہ ڈار کی درخواست پر آر آو کو نوٹس جاری،جواب طلب
این اے 58، ایاز امیر کی درخواست، نوٹس جاری، آر او طلب، نتیجہ روک دیا گیا
موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق
جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان
انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی
5 آزاد ارکان اسمبلی کی شہباز شریف سے ملاقات ، ن لیگ میں شمولیت کا اعلان