5 آزاد ارکان اسمبلی کی شہباز شریف سے ملاقات ، ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

0
139
azad

عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کے لئے ن لیگ کی کوششیں جاری ہیں، آزاد امیدوار ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں

سابق وزیر اعظم شہباز شریف سے 5 آزاد منتخب ارکان اسمبلی نے ملاقات کی اور ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے آزاد منتخب ہونے والے پانچ ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔ این اے 189 سے سردار شمشیر مزاری، پی پی 195 سے عمران اکرم، پی پی 240 سے سہیل خان، پی پی 297 سے خضر حسین مزاری اور پی پی 249 سے صاحبزادہ محمد گزین عباسی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ تمام ارکان نے قائد نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا، شہباز شریف نے آزاد ارکان کا پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور مبارک دی ،شہباز شریف نے ارکان سے گفتگو میں کہا کہ آپ کے جذبے کو سراہتا ہوں، آپ پاکستان کو سنوارنے اور عوام کو مشکلات سے نجات دلانے والے قافلے کا حصہ بنے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کا اولین ایجنڈا ملک اور قوم کی معاشی خوشحالی ہے، پہلے سے بھی بڑھ کر عوام کی خدمت کریں گے،نومنتخب ارکان اسمبلی نے نواز شریف اور شہباز شریف کی ملک وقوم کے لئے خدمات اور جذبے کو سراہا ۔اس دوران نو منتخب ارکان اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو نواز شریف کے پرخلوص وژن، ترقی کے ایجنڈے اور خدمت کے تجربے کی ضرورت ہے

وزیر اعظم کے امیدوارکا اعلان تمام جماعتوں کی مشاورت سے کیا جائے گا،عطا تارڑ
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ جوق در جوق آزاد امیدوار مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، کسی ایک سیاسی جماعت کو اتنا بڑا مینڈیٹ نہیں ملا، چند سیاسی جماعتوں نے ابتدائی نتیجوں پر ابہام پیدا کیا، 5 6 فیصد پر رائے قائم کرنے کی کوشش کی،20 سے 25 فیصد نتائج پر تقریر نہیں کی جاتی، پنجاب میں ہم سادہ اکثریت حاصل کر گئے ہیں،آزاد امیدواروں کی شمولیت کا سلسلہ چل رہا ہے،پچھلے 15 سال ہم نے پنجاب کی سیاست کی ہے،آج ہم پنجاب میں 150 کا فگر مکمل کر لیں گے، پنجاب حکومت بنانے کے لیے اللہ کے فضل سادہ اکثریت کراس کریں گے،دو دن میں ایم پی ایز کی تعداد میں کافی اضافہ ہوگا، بہت سارے آزاد نے مسلم لیگ ن کا پارٹی ٹکٹ اپلائی کیا تھا،لیکن ٹکٹ نا ملنے پر انہوں نے نشت جیتی، وزیر اعظم کے امیدوارکا اعلان تمام جماعتوں کی مشاورت سے کیا جائے گا، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے ساتھ ہماری مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور انشاءاللہ تعالیٰ اس کے نتیجے میں وزیراعظم کے لیے امیدوار کا اتفاق رائے اور مشاورت سے اعلان ہوگا۔

قبل ازیں گزشتہ روز قومی اسمبلی حلقہ این اے 127 سے کامیاب پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار وسیم قادر نے باضابطہ طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ،وسیم قادر نے پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے ہمراہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں وسیم قادر جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف لاہور اپنے گھر واپس آگیا ہوں میں اپنے علاقے کی ترقی کیلئے اور اپنے علاقے کے لوگوں کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں

علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 97 چنیوٹ سے نومنتخب آزاد امیدوار ثاقب خان چدھڑ مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے،لاہور میں ثاقب خان چدھڑ نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی اور ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا،شہباز شریف نے ثاقب خان چدھڑ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور انہیں مبارک باد دی۔

نومئی جیسا واقعہ دوہرانے کی تیاری، سخت ایکشن ہو گا، محسن نقوی کی وارننگ

آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران معاون تھے،سلمان اکرم راجہ

دادا کی پوتی کے نام پر ووٹ مانگنے والے ماہابخاری کا پورا خاندان ہار گیا

پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں موقع نہ دیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی،بابر اعوان

الیکشن کمیشن، اسلام آباد کے حتمی نتائج جاری، کئی حلقوں کے نتائج رک گئے

الیکشن کمیشن ، ریحانہ ڈار کی درخواست پر آر آو کو نوٹس جاری،جواب طلب

این اے 58، ایاز امیر کی درخواست، نوٹس جاری، آر او طلب، نتیجہ روک دیا گیا

Leave a reply