مجھ پر جو الزام لگا ہے اس پر ایکشن لوں گا،شوکت ترین

کامیاب پاکستان پروگرام کا اجرا کر دیا گیا وزیراعظم عمران خان مہمان خصوصی تھے

معاون خصوصی نوجوانان عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کامیاب پاکستان پروگرام سے محروم طبقات کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی،کامیاب کسان کے ذریعے کسانوں کو بلا سود قرضے دئیے جائیں گے ، کامیاب کاروبار پروگرام کے تحت کاروبار کے لیے 5 لاکھ تک بلا سود قرضے دئیے جائیں گے،وزیرخزانہ شوکت ترین بھی کامیاب پاکستان پروگرام کی تقریب میں موجود ہیں ،شوکت ترین کا کہنا تھا کہ کامیاب پاکستان پروگرام سے محروم طبقات کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی،معاشی ترقی کے لیے طویل المدتی منصوبے بنانےہوتے ہیں،مستحکم معیشت کے لیے اقدامات کررہے ہیں،وزیراعظم نے کہا کہ غریب کو بااختیار بنانے کےلیے کام ہونا چاہیے،ماضی میں متوسط طبقےکی آمدن کیلئے کچھ نہیں کیا گیا،معاشی ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے حکومت پائیدار ترقی کے لیے مزید کام کرے گی کاروبار کے لیے 5 لاکھ تک بلا سود قرضے دئیے جائیں گے، چھوٹے قرضوں کی وصولی کی شرح 99فیصد ہے،

قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ حکومت کے پاس احتساب کا اختیار ہے ، شفاف طریقے سے احتساب کیا جائے گا مجھ پر جو الزام لگا ہے اس پر ایکشن لوں گا مجھےنہیں معلوم کتنے لوگوں کی آف شورکمپنیاں ہیں، قبل از وقت اس کا تعین نہیں کیا جاسکتا ہے، کوشش ہوگی جلد سے جلد تفتیش کریں گے 2014 میں ایم ای ڈویلپرز ایل ایل سی طارق بن لادن سلک بینک میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے تھے انہوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے اصولی منظوری لی، منظوری لینے کے بعد طارق بن لادن نے چار آف شور اکاؤنٹس کھولے آف شور اکاؤنٹس صرف اور صرف فنڈ اکٹھا کرنے کیلئے کھولے گئے

وزیرخزانہ شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے کہ کچھ ہوتا پاکستان میں امن عامہ کی صورتحال کی وجہ سے بن لادن نے سرمایہ کاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں کھولا گیا اور کوئی ٹرانزیکشن نہیں ہوئی اور کمپنیاں بند کردی گئیں ۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے ہوں گے، شوکت ترین کو سینیٹر بنوانے کی کوششیں ہو رہی تھیں تا ہم اب پینڈورہ پیپرز میں نام آنے پر شوکت ترین کو سینیٹر نہیں بنوایا جائے گا،

عام انتخابات کی تیاری کی جائے، چیف الیکشن کمشنر کا حکم آ گیا

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری غیرآئینی قراردینے کی درخواست،فیصلہ آ گیا

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

گھبرانے کی کوئی بات نہیں، فوج تعینات اور موبائل سروس بند کرنے کا شیخ رشید نے کیا اعلان

پاکستان کے خلاف وار فیئر قائم کرنے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ،شیخ رشید نے کیا بے نقاب

شہبازشریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی ہے، دم درود کرائیں، شیخ رشید

پینڈورہ پیپرز،وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے متوقع،وضاحتیں آنا بھی شروع

Shares: