ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج میاں نواز شریف 4 سال بعد تشریف لائے، آج ان کا اپنے دفتر میں پہلا دن تھا،
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پوری دنیا اور پاکستان نے 21 اکتوبر کو میاں نواز شریف کا استقبال دیکھا،لاہور کے تمام انٹری پوائنٹس چوک ہو چکے تھے، اتنی بڑی موبیلائزیشن پہلے تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی،ہمارے مخالفین بھی دور بین لگا کر دیکھتے رہے تھے اور تسلیم کرنے پر مجبور تھے، سیاسی مخالفین لیول پلئینگ فیلڈ کا رونا رونے کی بجائے الیکشن کی تیاری کریں،شہباز شریف نے پنجاب میں لوگوں کی خدمت کی،نوازشریف پاکستان سے مہنگائی ختم کرنے کے لیے تیار ہیں، ماضی میں نوازشریف نے تمام بڑے منصوبے مکمل کئے
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے آج سینئر قیادت سے میٹنگ کی، ن لیگ وہ واحد جماعت ہے جس نے اپنا الیکشن سیل بنا دیاہے، امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں، اسکے بعد ن لیگ سیکرٹریٹ میں پارلیمنٹری بورڈ بنا دیئے گئے ہیں جلد اعلان کر دیا جائے گا، ہم نواز شریف کی قیادت میں الیکشن کے لئے تیار ہیں، نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں مہنگائی ختم کرنے ،روزگار دینے کے لئے تیار ہیں، نوجوان دردر پھر رہے ہیں، کسان کو سستی کھاد، بجلی دینے کے لئے تیار ہیں، ملک کے اندر امن، اتحاد لانے کے لئے ہم تیار ہیں.آج پاکستان کی عوام 21 اکتوبر کے بعد نواز شریف کے ساتھ امید لگا کر بیٹھی ہے، انکو یقین ہے کوئی ترقی، خوشحالی، روزگار دے سکتا ہے تو وہ نواز شریف ہے،بجلی کی پیداوار یہ بھی نواز شریف کا کارنامہ ہے، شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، ہم نے سیاست نہیں کی پاکستان کو بچایا، شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر یہ کام کیا،
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا ایک اتحاد بنا تھا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں، اس میں پیپلز پارٹی بھی تھی، اسکے بعد اتحادی حکومت آئی، پیپلز پارٹی کے ساتھ ہماری اتحادی حکومت تھی، اب جب لیول پلیئنگ فیلڈ والی بات ہے پاکستان کے عوام کی فیلڈ ہے وہ 21 اکتوبر کو عوام نے دکھا دی، میرا مشورہ ہے کہ لیول پلینگ فیلڈ کا رونا رونے کی بجائے فیلڈ میں الیکشن کی تیاری کریں،لیول پلینگ فیلڈ کا ابھی سے رونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان کی عوام نے نواز شریف کے حق میں اعلان کر دیا ہے اور چوتھی بار نواز شریف وزیراعظم کا اعلان 21 اکتوبر کو ہو چکا، ابھی شرجیل میمن پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ پی پی کلین سویپ کرے گی، میرا مشورہ ہے کہ الیکشن کی تیاری کریں،فیلڈ میں آئیں
ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے رابطہ رہنا چاہئے، ملاقاتیں بھی ہونی چاہئے، ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سے نواز شریف کی ملاقاتیں شروع ہونے والی ہیں، شاہدخاقان عباسی کے حوالہ سے سوال کے جواب میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا، خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ الیکشن الیکشن ہوتا ہے، جب تاریخ آ گئی ہے تو سب لڑیں گے آپ فکر نہ کریں
سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید
پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج
نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات
میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف
نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے
نوازشریف کی ضبط شدہ پراپرٹی واپس کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری