میک اپ کے بغیر خاتون نے مقابلہ حسن جیت لیا
26 سالہ نتاشا نے یہ مقابلہ جیتا ہے اور انہیں مس لندن 2023 کا خطاب دیا گیا ہے، منتظیمن کے مطابق میک اپ کے بغیر مقابلہ حسن کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ، انکے اعتماد کو بڑھانا ہے،نتاشا کا تعلق لندن سے ہے اور انہوں نے مقابلے میں شریک 18 خواتین کو شکست دے کر مقابلہ حسن کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے،
مقابلے کے دوران نتاشا نے سفید فیتے والا لباس پہنا ہوا تھا ، خواتین کے لازم تھا کہ وہ کسی بھی قسم کا میک اپ کئے بغیر مقابلے میں شریک ہوں گی، گزشتہ برس خواتین کو صرف لپ اسٹک،سرخی لگانے کی اجازت تھی، اس بار سرخی کی بھی اجازت نہیں تھی، خواتین کو کہا گیا تھا کہ وہ بالکل صحیح تصویر مقابلے میں حصہ لینے کے لئے جمع کروائیں،
نتاشا اب اس برس کے آخر میں مس انگلینڈ کے فائنل میں حصہ لیں گی، نتاشا 2021 سے رائل لندن ڈینٹل ہسپتال میں نرس کے طور پر کام کر رہی ہیں،میک اپ کے بغیر مقابلہ حسن جیتنے پر نتاشا کا کہنا تھا کہ میں مس لندن منتخب پر بہت خوش ہوں،مقابلہ میں شریک تمام لڑکیاں خوبصورت تھیں،میرا انتخاب میرے لئے اعزاز کی بات ہے،،مجھے امید ہے میں لڑکیوں کو جلد اس طرف راغب کروں گی کہ وہ میک اپ کے بغیر بھی خوبصورت نظر آتی ہے،
منتظمین کا کہنا ہے کہ انہوں نے نتائج ترتیب دیتے ہوئے قدرتی خوبصورتی،اخلاقی اقدار پر بھی توجہ مرکوز کی ہے،دوسرے نمبر پر انجینئرنگ کی 23 سالہ طالبہ افروز امین اور تیسرے نمبر پر اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ 26 سالہ ٹیمی آئیں،پچھلے سال، میلیسا رؤف کو مس انگلینڈ 2022 کا تاج پہنایا گیا تھا
تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع
مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا
اقلیتوں کے حقوق،سپریم کورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا
وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت
اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ
مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم
آپ سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر ایسی بات نہیں کر سکتے،چیف جسٹس
لوگوں نے حج کا پیسہ بھی زلزلہ متاثرین کو دیا تھا،205 ارب روپے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ