پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے مراد علی شاہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا وزیر اعلیٰ سندھ کورونا کے سفیر بن چکے ہیں، حلیم عادل شیخ فواد چوہدری نے سائنس اور ٹیکنالوجی میں اہم کامیابیاں حاصل کی فواد چوہدری نے آکسیجن سلینڈر اور ویکسین بنانے کی طرف قدم بڑھایا مراد علی شاہ نے ویکسین اور آکسیجن بیچنے کی طرف سندھ حکومت کی نااہلی کی نشاندہی کرنے والوں پر درباری آگ بگولا ہوجاتے ہیں، حلیم عادل شیخ کہتے ہیں وزیراعلیٰ سندھ بتائیں وہ ہر ہفتے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کیوں کرتے ہیں ؟ مراد علی شاہ کیا تمغے لینے جاتے ہیں یا اپنی کرپشن کا حساب دینے؟ مراد علی شاہ کے کورونا پر ڈرامے ساری دنیا نے دیکھے، حلیم عادل شیخ نے کہا مراد علی شاہ کی باتوں سے لگتا ہے صوبے میں دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں۔مارکیٹیں بازار ہر جگہ ایس او پیز کی دہجیاں اڑائی جارہی ہیں۔پولیس دکاندادوں اور ریڑھی والوں سے سندھ حکومت کے لیے بھتہ جمع کررہی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کو جہاز نظر آگیا لیکن اپنے صوبے میں بازاریں اور جلوس نظر نہیں آئے، سندھ میں ویکسین سیاسی مافیا اور خاندانوں کو لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔پی پی ویکسین پر بھی اپنے کسی لیڈر کی تصویر لگانے کی کوشش میں ہے۔کورونا رلیف فنڈ سے شادیاں اور افطاریاں کی جارہی ہیں، حلیم عادل شیخ کہتے ہیں صوبے بھر کی اسپتالوں میں کورونا علاج کے لیے کوئی سہولت موجود نہیں وفاق کے اقدامات پر دنیا بھر نے اقدامات کو سراہا وفاقی حکومت پورے ملک کی عوام کو مفت میں ویکسین فراہم کررہی ہے۔

مراد علی شاہ اسلام آباد تمغے لینے جاتے ہیں یا اپنی کرپشن کا حساب دینے؟حلیم عادل
Shares: