مشیر قومی سلامتی کے گھر "مشکوک” شخص کے گھسنے کی کوشش
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر کے گھر ایک شخص نے گھسنے کی کوشش کی ہے جس کو گرفتار کر لیا گیا ہے
واقعہ بھارت میں پیش آیا، بھارت کی قومی سلامتی کے میشر اجیت ڈوول کے بنگلے پر ایک شخص نے بمعہ گاڑی داخل ہونے کی کوشش کی جس کو سیکورٹی اداروں نے ناکام بنا دیا ہے،حکام نے گھر میں گھسنے کی کوشش کرنیوالے شخص کو گرفتار کر کے دہلی پولیس سٹیشن منتقل کر دیا ہے جہاں اس سے تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ وہ کس مشن کے تحت قومی سلامتی کے مشیر کے گھر داخل ہو رہا تھا، حکام کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ شخص غلطی سے گیا یا کوئی سازش ہے
خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک نامعلوم شخص نے اجیت ڈوول کے گھر داخل ہونے کی کوشش کی ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ شخص ذہنی طور پر صحتمند نہیں ہے اور کرائے کی کار چلا رہا تھا ملزم نے تفتیش کے دوران بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس کے جسم میں ایک چپ نصب ہے اور اسے کوئی اور ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کر رہا ہے
اجیت ڈوول پاکستان دشمنی میں سب سے آگے ہیں، مودی نے اسی لئے انہیں قومی سلامتی کا مشیر لگایا تھا، اجیت دوول کو ماضی میں تھریٹ بھی ملتے رہے ہیں جس کے بعد انکے گھر کی سیکورٹی سخت کر دی گئی تھی
مودی ، اجیت دیول اور امت شاہ کی تکون بھارت کو تباہ کر دے گی . ماہرین
دہلی، فسادات کے دوران مسلمان لڑکی کو اغوا کیے جانے کا خدشہ،لواحقین پر قیامت کی گھڑی
امریکا سمیت متعدد ممالک کی دہلی بارے سیکورٹی ایڈوائیزری جاری
دہلی فسادات، 42 سالہ معذور پر بھی مسجد میں کیا گیا بہیمانہ تشدد
دہلی فسادات کا ذمہ دار کون؟ جمعیت علماء ہند نے کی نشاندہی
دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ
دہلی، اجیت دوول کا دورہ مسلمانوں کو مہنگا پڑا، ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا