مسلم ممالک کے بھارت کیساتھ تعلقات ،کچھ زیادہ توقع نہیں کرسکتے،وزیراعظم
مسلم ممالک کے بھارت کیساتھ تعلقات ،کچھ زیادہ توقع نہیں کرسکتے،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ کرپشن ملک کو تباہ کر دیتی ہے،
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ غریب ممالک اپنے وسائل کی وجہ سے غریب نہیں ہیں،کوئی بھی ملک غریب اس لیے ہوتا ہے کہ اس کی لیڈرشپ کرپٹ ہوتی ہے، اکثر لوگ پیسہ کمانے کے لیے سیاست کا رخ کرتے ہیں،جو بھی حضرت محمد ﷺکی تعلیمات کی پیروی کریگا وہ کامیاب ہو گا،ہم ملک کو خوشحال بنانا چاہتے ہیں ،پاکستان کی بدحالی کے ذمہ دار بھٹو اور شریف خاندان ہیں ہمارا مقابلہ دو ایسے خاندانوں سے ہے جو دولت سے مالا مال ہیں،چینی اسکینڈل پر حکومت حرکت میں آئی ،وزیروں کے خلاف بدعنوانی کے الزامات آئے تو شفاف تحقیقات کروں گا،مغرب میں قیام کی وجہ سے مغربی سیاست سے کافی واقفیت ہے،
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کھیل ہمیں ہار جیت اور حالات کا سامنے کرنے کا فن سکھاتا ہے،جیت سے زیاد ہ ہار ہمیں غلطیوں سے متعلق سیکھاتی ہے،میرے پاس سب کچھ تھا مشن کے طور پر سیاست میں آیا، نائن الیون میں کوئی افغان شہری ملوث نہیں تھا،افغانستان کے معاملے میں پاکستان مشکل صورت حال سے دوچار ہےافغانستان میں بحران کی صورت میں شدت پسند تنظیمیں فائدہ اٹھا سکتی ہیں، بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے،بھارت میں انتہا پسندوں اور جنونیوں کی حکومت ہے بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے،بھارت اگر حملہ کرے گا تو پاکستان پوری قوت سے جواب دے گا ،ہم کشمیر کا مسئلہ ہر فورم پر اجاگر کریں گے بھارت اگر حملے کی کوشش کرتا ہے تو پاکستان فروری 2019 جیسا جواب دے گا،بھارت میں بی جے پی کی فاشسٹ حکومت ہے مسئلہ کشمیر اسلامی تعاون تنظیم میں اٹھایا اور اسلامی ممالک سے بات کی،مسلم ممالک کے بھارت کیساتھ اپنے تعلقات ہیں، ان سے کچھ زیادہ توقع نہیں کرسکتے،
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک اس لیے غریب ہیں ان کےحکمران ،اشرافیہ اور وزرائے اعظم پیسہ لوٹتے ہیں، ہمارے ملک میں لوگ رسولؐ سے بہت زیادہ محبت اور لگاؤ رکھتے ہیں، چاہتا ہوں نبیؐ نوجوان نسل کے رول ماڈل ہوں،نبیؐ کی تعلیمات کو عام کرنے کیلئے رحمت اللعالمین اتھارٹی بنائی،میں سویت یونین افغانستان سے گیا تو بحران کی صورتحال پیدا ہوئی، ہم نے بڑی تعداد میں افغان پناہ گزینوں کو جگہ دی، پاکستان میں پہلے ہی 30 لاکھ افغان پناہ گزین موجود ہیں افغانستان میں صورتحال خراب ہوئی تو پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوگا، افغانستان میں جو کچھ ہوا اس کے بعد امریکا صدمے میں ہے،افغان حکومت کے مزاحمت کے بغیر ہتھیار ڈالنے پر امریکا شدید غم وغصہ میں ہے،
ترکی طالبان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار
امریکی سیکریٹری خارجہ کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ
انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان کا اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان
کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار
مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید
افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا
سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی
چئرمین تحریک حریت کا فرزند ارجمند کشمیر کی مٹی پر جان نچھاور کر گیا، باغی سپیشل رپورٹ
او آئی سے اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ نے او آئی سی اور عالمی دنیا سے کیا بڑا مطالبہ
کشمیر میں بھارتی ڈومیسائل کا نیا قانون، او آئی سی نے بڑا اعلان کر دیا
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی نائیجر میں او آئی سی اجلاس سے قبل اہم ملاقات
او آئی سی کو قابض قوتوں کے خلاف دباؤ بڑھانے کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے
اوآئی سی سیکرٹری جنرل کی پاکستان آمد،آج ہوں گی اہم ملاقاتیں
ایک اور یوٹرن، ساتھ شیخ رشید نے اسلام آباد والوں کو خوشخبری بھی سنا دی
https://baaghitv.com/oic-ajlas-mehmanon-ki-aamad-jari-0intzamat-mukamalaa/