مزدوروں کو راشن اور طبی عملے کو حفاظتی کٹس کب ملیں گی؟ مریم اورنگزیب

0
38

مزدوروں کو راشن اور طبی عملے کو حفاظتی کٹس کب ملیں گی؟ مریم اورنگزیب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک میں ڈاکٹرز کو پی پی ای کٹس نہ ملنے پر افسوس اور احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور حکومتی ترجمان کو نوازشریف اور شہبازشریف پہ الزام لگانے سے فرصت ملے تو کروانا کے متاثرین پہ توجہ دیں

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور ترجمان ٹویٹ اور پریس کانفرنس کر کہ بتائیں کہ ڈاکٹرز، نرسز، طبی عملے کو حفاظتی لباس اب تک کیوں نہیں ملے ،تحصیل یونین، ضلعی سطح پر ڈاکٹرز کو حفاظتی لباس کا اب تک کوئی انتظام نہیں ،ملک میں کرونا کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو حفاظتی پہنچانا ناگزیر ہے ،حکومتی ترجمان ایف آئی اے رپورٹ کے پیچھے بھاگنے سے بہتر ہے کہ ڈاکٹرز کی پی پی ای کٹس کی فراہمی یقینی بنائیں

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ سب ڈاکٹرز جو کرونا کے مریضوں کا ٹسیٹ کر رہے ہیں اُن کا ٹیسٹ کرایا جائے ،ڈاکٹرز، طبی عملے کی زندگی داو پر لگی ہے، اور حکومت نواز شریف اور شہباز شریف اور میڈیا کے پیچھے لگی ہے ،ڈاکٹرز، طبی عملہ کورونا کے خلاف ہمارے واحد ہتھیار ہیں وہ اس وقت نہتے لڑ رہے ،وزیراعظم نے عدالتی فیصلے کے باوجود ابھی تک اپنی ذاتی انّا اور ذد کی وجہ سے پی ایم ڈی بحال نہیں کیا ،ترجمان نوازشریف اور شبہازشریف پر تہمتیں لگانے کے لئے بجائے بتائیں کہ ڈاکٹرز کو کٹس مزدوروں کو راشن کب ملے گا؟ وزیراعظم اور حکومتی ترجمان کو جھوٹے ٹویٹس اور پریس کانفرنس کرنے سے وقت ملے تو بتائیں کہ پی ایم ڈی سی کب بحال ہوگی؟ حکومت کو نوازشریف اور شہباز شریف کی گردان سے فرصت ملے تو بتائیں کہ کب کورونا ٹیسٹ مفت ہوں گے؟ حکومت کو نواز شریف اور شہباز شریف پہ الزام لگانے سے فرصت ملے تو بتائیں کہ دیہاڑی دار مزدوروں کو راشن کب ملے گا؟ حکومت کو نواز شریف اور شہباز شریف پہ تہمت لگانے سے فرصت ملے تو بتائیں کہ ریلیف فنڈ کب تک صوبوں کو پہنچے گا؟

پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، کرونا مریضوں کی تعداد 3277 جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 397 نئے کیسز سامنے آئے، کرونا وائرس سے سندھ 15 ،پنجاب 15، خیبر پختونخوا 16اوربلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہوا،گلگت بلتستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 3 ہے،

کرونا وائرس کے مریضوں میں پنجاب سب سے آگے ہے،پنجاب میں 1493اورسندھ میں 881 مریض ہیں،خیبرپختونخوا 405،گلگت بلتستان 210،بلوچستان 191اوراسلام آباد میں 82 مریض ہیں،آزادکشمیر میں کیسز کی تعداد 15 ہوگئی،

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے جو 14 اپریل تک جاری رہے گا، تمام صوبوں بشمول اسلام آباد میں تمام بازار، شاپنگ مال بند ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ اور ریلوے سروس بھی معطل ہے،شہریوں کے گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نکلنے پر پابندی ہے۔

Leave a reply