دوہرا معیار،نیب ترامیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست اور فائدے بھی اٹھا رہی پی ٹی آئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب آرڈیننس میں نئی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ جانے والی تحریک انصاف کے رہنما بھی نیب ترامیم کا فائدہ اٹھانے لگے،
عمران خان کے انتہائی قریبی اور پنجاب اسمبلی کے سپیکر سبطین خان کے خلاف دائر ریفرنس بھی نیب کو واپس بھجوا دیا گیا، سبطین خان کو نیب نے گرفتار بھی اس کیس میں کیا تھا، سبطین خان بھی نیب ترمیمی ایکٹ سے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہوگئے ہیں
چنیوٹ معدنی ذخائر کے غیر قانونی ٹھیکہ ریفرنس واپس کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا گیا، احتساب عدالت لاہورکے جج نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ،عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ ملزمان پر 50 کروڑروپے سے کم کی کرپشن کا الزام ہے ، ترمیمی ایکٹ کے تحت 50 کروڑ روپے سے کم کرپشن کیسز عدالتی دائرہ اختیار سے باہر ہیں نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت عدالت اس ریفرنس پر مزید کارروائی نہیں کرسکتی ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھجوانے کا حکم دیا جاتا ہے،چیئرمین نیب متعلقہ فورم پر کارروائی کو آگے بڑھائیں تمام ملزمان ضمانتوں پر ہونگے اور متعلقہ فورم پر طلب کرنے پر پیش ہونگے
سبطین خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2007 میں جب چوہدری برادران اقتدار میں تھے بطور وزیر چنیوٹ میں معدنی وسائل کا ٹھیکہ دیا اور اروبوں رپے کی کرپشن کی،
واضح رہے کہ نیب نے سبطین خان کو گرفتار کیا تو انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا. صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے سیاست کا آغاز 90 کی دہائی میں کیا، وہ 1990 سے 93 سے پنجاب اسمبلی کے رکن رہے اور ساتھ میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات بھی تھے، چوہدری برادران کی جب حکومت بنی تو وہ وزیر معدنیات بنے، گزشتہ الیکشن میں صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور الیکشن جیتے، تحریک انصاف نے انہیں صوبائی وزیر بنا یا تھا. گرفتاری پر استعفیٰ دیا ،ضمانت پر رہا ہوئے تو تحریک انصاف نے دوبارہ وزیر بنایا، پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوئی تو عمران خان سبطین خان سے ہی صلاح مشورے کرتے تھے، بعد ازاں پنجاب میں دوبارہ حکومت آئی تو سبطین خان کو پنجاب اسمبلی کا سپیکر بنا دیا گیا
مخلوط حکومت بھی ساس بہو کی طرح ہی ہوتی ہے،سبطین خان
 سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف
ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات
سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار
سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے
پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟








