مریم نواز کے نیب بارے بیانات، نیب ان ایکشن ، کیا حکم جاری کر دیا؟

0
29

مریم نواز کے نیب بارے بیانات، نیب ان ایکشن ، کیا حکم جاری کر دیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے مریم نواز کے بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے اپنا موقف میڈیا کو جاری ہے

نیب لاہور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مریم نوازکیخلاف چودھری شوگرملز اورمنی لانڈرنگ میں مبینہ طور پرملوث ہونے کے مقدمات زیرتحقیقات ہیں،ملکی فضا کو اشتعال انگیزی کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ، نیب،عدلیہ اور لاءاینڈ آرڈرسےمتعلقہ اداروں کیخلاف بغاوت سے لبریز بیان بازی کی جاتی رہی ،بیان بازی کا مقصدشریف خاندان کی کرپشن،منی لانڈرنگ مقدمات کی تحقیقات میں رخنہ ڈالناتھا،مریم نواز کی جانب سے نیب کی معززعدلیہ میں دائر درخواست پرانتہائی غلط انداز میں تبصرہ کیا گیا،مریم نواز کی جانب سے اصل حقائق مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ،

نیب کی جانب سے کہا گیا کہ مریم نواز کو جب طلب کیا گیا تو ہنگامہ آرائی کی گئی جس کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں درج ہے، نیب نے کچھ دیر تک مریم کو طلب نہیں کیا،جس کا مریم نے فائدہ اٹھایا اور احتساب کے عمل کو چیلنج کیا،عدالتوں اور انکے فیصلوں کا مذاق اڑایا گیا،مریم نواز نے نیب کی پوچھ گچھ کو سیاسی رنگ میں رنگ دیا باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت نیب اور عدلیہ کے خلاف تنقید کی گئی مریم نوازنے مبینہ طورپرعوام میں اشتعال انگیز بیانات دیتے ہوئے لاء اینڈ آرڈر کو چیلنج کیا، گزشتہ سال اگست میں نیب لاہورمیں پیشی کے وقت قومی ادارے کا تقدس پامال کیا گیا،منصوبہ بندی کےتحت پتھراؤ کرایا گیا، سیکیورٹی اداروں کو بھی چیلنج کیا گیا ، مریم نوازکی سیاسی مصروفیات کے باعث انہیں کچھ وقت کیلئے طلب نہ کرنے کافیصلہ کیا گیا،اس کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا اور مستقل طور پر احتساب کے عمل کو چیلنج کیا جاتا رہا، اس دوران معزز عدالتوں اور ان کے صادر فیصلوں کا مذاق اڑانے کی کوشش کی گئی ،احتساب عدالتوں کےباہرجاری کیےگئے بیانات مبینہ طورپر شدت پسندی کےمنصوبہ کے عکاس ہیںمریم نوازکے بیانات عوام میں جھوٹےتاثرکی ترویج کرنے کی کوشش کےمترادف ہیں،مریم نواز کی جانب سے نیب کی معززعدلیہ میں دائر درخواست پرانتہائی غلط انداز میں تبصرہ کیا گیا، مریم نواز کی جانب سے اصل حقائق مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ،نیب انصاف اور میرٹ کی بنیاد پر آئینی و قانونی اقدامات انجام دینے پر یقین رکھتا ہے نیب انسدادِ بدعنوانی کیخلاف جنگ کو قومی فریضہ سمجھ کر انجام دے رہا ہے،

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی نومبر 2019 میں عدالت نے ضمانت منظور کی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے  فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کی چودھری شوگر ملز میں درخواست ضمانت منظور کی تا ہم عدالت نے فیصلے میں یہ حکم بھی دیا کہ مریم نواز اپنا پاسپورٹ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو جمع کروائیں گے .عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر مریم نواز پاسپورٹ جمع نہیں کروانا چاہتی تو 7 کروڑ روپے زرضمانت جمع کرنا ہو گا ،

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

مریم نواز حاضر، آؤ "کاروائی” کرو،نیب کومریم سے تکلیف وہ دور ہوجائے گی،سابق وزیراعظم

مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ‌ ہی گئی

محمد علی درانی سے پہلے کس کے پیغامات آئے؟ مریم نواز کا انکشاف

بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

لاڑکانہ میں مریم نواز نے "ڈرائیور” بدل لیا، کیپٹن ر صفدر دیکھتے رہ گئے

مریم نوازجلد جیل میں ہوں گی، ن لیگ نے بھی یوٹرن لے لیا، ایسا کس نے کہا؟

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

غداری کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ن لیگ کی وزیراعلیٰ پنجاب کو دھمکی

غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ

ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

مریم نواز کو نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے حراست میں لیا تھا بعد ازاں مریم کو جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا تھا، مریم نواز کے والد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث مریم نواز کو سروسز ہسپتال لایا گیا تھا،

نواز شریف لندن چلے گئے لیکن مریم نواز تاحال باہر ہیں وہ نیب میں پیش بھی نہیں ہو رہی، نیب کی جانب سے ایک ہفتہ قبل بھی مریم نواز کو طلب کیا گیا تھا.

اس حکومت کو گھر جانا پڑے گا، میں نہیں "جاؤں” گی،ہمت ہے تو ہمارا مقابلہ میدان میں آکر کرو، مریم نواز

Leave a reply