نادرا کا ڈیٹا کیسے ہیک ہوا؟ قائمہ کمیٹی نے حکام کو طلب کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راجہ خرم نواز کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا
کمیٹی کے اجلاس میں نادرا کا ڈیٹا ہیک ہونے کا معاملہ اٹھا دیا گیا ،کمیٹی نے ڈیٹا ہیکنگ کے معاملے کا نوٹس لے لیا ،آئندہ اجلاس میں نادرا اور ایف آئی اے حکام کو طلب کر لیا گیا ،راولپنڈی میں بحرین پولیس میں بھرتیوں سے متعلق جعلی اشتہار کا بھی ذکر کیا گیا، جعلی اشتہار کس نے کیسے دیا ؟کمیٹی نے تفصیلات طلب کر لیں ،وزارت داخلہ میں بھرتیوں پر کمیٹی نے اظہار تشویش کیا،معاون خصوصی سی ڈی اے علی اعوان نے چپڑاسیوں کی بھرتی کے معاملے پر احتجاج کیا،علی نواز اعوان نے کہاکہ وزارت داخلہ میں 27 چپڑاسیوں، کی بھرتیاں کی گئیں،ارکان نے خدشات کا اظہار کیا کہ چپڑاسی جعلی ڈومیسائل پر بھرتی ہو گئے، اسلام آباد کے مقامی افراد کو ملازمتیں نہیں مل رہیں اسلام آباد میں 6 ماہ سے بننے والے ڈومیسائل کی تفصیلات پیش کی جائیں ،رکن پیپلز پارٹی قادر پٹیل نے کہا کہ مسئلہ آپ کے اپنے چپڑاسی کا ہے، چپڑاسی کا بھی کوئی میرٹ ہوتاہے اراکین نے کہا کہ بلوچستان سے نائب قاصد کی بھرتیوں کا کوئی کوٹہ نہیں رکھا گیا ،
ڈومیسائل اور ملازمتوں میں غیر شفافیت کے معاملے پر سب کمیٹی قائم کر دی گئی ،حکام نے بریفنگ دی اور کہا کہ جعلی ڈومیسائل کے معاملے میں ملوث ایک افسر کو گرفتار کیا گیا،معاملہ ایف آئی اے کے پاس ہے ،سزا کاقانون موجود ہے،
قبل ازیں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سینیئر عہدیدار کی جانب سے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ڈیٹا کی سیکیورٹی میں مداخلت سے متعلق بیان کو ادارے نے مسترد کردیا ہے۔نجی خبررساں ادارے "ڈان” کے مطابق نادرا کے ایک سینیئر عہدیدار نے واضح کیا کہ نادرا کا ڈیٹا آن لائن دستیاب یا ہیک نہیں ہوا نہ اس میں کبھی مداخلت ہوئی اور کہا کہ اتھارٹی اپنے ڈیٹا بیس یا شہریوں کے شناختی ڈیٹا تک غیر مجاز رسائی فراہم نہیں کرتی۔عہدیدار نے کہا کہ ’اس کے بجائے نادرا نے تمام احتیاطی اقدامات اٹھاتے ہوئے اپنے پاس محفوظ ڈیٹا کی سیکیورٹی اور تحفظ کے لیے کئی تہوں پر مشتمل کثیر سطحی کنٹرول میکانزم اور اچھی طرح سے طے شدہ پالیسیاں اور طریقہ کار نافذ کیے گئے ہیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے طارق پرویز نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس کے دوران بتایا کہ نادرا کا ڈیٹا ہیک ہونے کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوا ہے بائیو میٹرک ڈیٹا ہیک ہونے سے ہیکرز باآسانی فراڈ کرتے ہیں، مالی فراڈ کے کیس آتے ہیں تو جب کسی کو پکڑتے ہیں تو کوئی بوڑھا شخص یا خاتون ہوتی ہے۔
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف
ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات
سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار
سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف
پاکستانی اداروں پر سائبر حملوں میں اضافہ، بھارت سمیت کئی ممالک ملوث