مزید دیکھیں

مقبول

راولپنڈی سے عالیہ حمزہ کی گرفتاری کی اطلاعات

پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ...

آئی ایم ایف کا ترقیاتی بجٹ سے صوبائی نوعیت کےمنصوبے ختم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد:عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ترقیاتی...

سیالکوٹ: حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض) پنجاب اسمبلی...

26 نومبر احتجاج، صنم جاوید،مشال یوسفزئی و دیگر کی ضمانت خارج

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر کے...

تھر کی تپتی ریت اور پیاس نے 65 موروں کی جان لے لی

تھرپارکر(باغی ٹی وی) صحرائے تھر، جہاں کبھی رنگ و...

ناگالینڈ، بھارتی فوجی اہلکاروں پر مقدمہ درج،شہریوں کا بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ

ناگالینڈ، بھارتی فوجی اہلکاروں پر مقدمہ درج،شہریوں کا بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ

ناگالینڈ واقعے پر بھارتی فوجی اہلکاروں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا

بھارتی فوج کے 21 پیرا اسپیشل فورسز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،بھارتی فوج کی خصوصی یونٹ نےکارروائی پر پولیس کو مطلع کیا اور نہ ہی رہنمائی لی،ایف آئی آر میں کہا گیاکہ بھارتی سیکیورٹی فورسز کا ارادہ شہریوں کو قتل اور زخمی کرنا تھا

اس حوالہ سے بھارتی وزیرداخلہ امت شاہ پارلیمنٹ میں بیان بھی دیں گےلوک سبھا میں سہ پہر3بجےاورراجیہ سبھا میں 4بجے امت شاہ ناگا لینڈ واقعہ بارے پارلیمنٹ میں بریفنگ دیں گے بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے مرنیوالوں کا تعلق کونیاک قبیلے سے تھے،ماہ دسمبر ناگا سمیت تمام قبائل کے لئے تہوار کا مہینہ ہے،

ناگا لینڈ میں بھارتی فوج نے 13 کان کنوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا، بدلے میں گاؤں والوں نے بھارتی فوج کی گاڑیوں اور کیمپوں کو آگ لگا دی،بھارتی میڈیا کے مطابق ناگا لینڈ میں کان کن ایک ٹرک پر سوار ہو کر اپنے مطالبات کے لئے احتجاج کرنے جا رہے تھے اس دوران بھارتی فوج نے انہیں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا، بھارتی فوج کی جانب سے کہا گیا کہ ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن ٹرک نہ رکا اسکے بعد فائرنگ کی گئی واقعہ کے بعد ناگالینڈ کے ضلع مون میں حالات مزید کشیدہ ہوگئے اور جگہ جگہ نفری تعینات کردی گئی اور علاقے میں تاحال کرفیو کا سماں ہے اتوار کی شام کو مون ضلع میں ایک ہزار سے زیادہ شہری سڑکوں پر نکل آئے اور علاقے میں آسام رائفلز کے 27 کیمپ میں توڑ پھوڑ کی بھارتی فوج کی چند املاک کو نذر آتش کر دیا

دوسری جانب ناگالینڈ کی ایک تنظیم نے آج چھ دسمبر کو ضلع بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا، اور کہا کہ آج سب کچھ بند رہے گا،بھارتی فوج نے ہمارے لوگوں کو مارا، 13 لوگوں کی موت کے بعد تہوار میں شرکت نہیں ہو گی

اواقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ اس پورے معاملے کی تحقیقات خصوصی تحقیقاتی ٹیم کرے گی کوہیما میں پی آر او (دفاع) سمیت کمار شرما نے جاری ایک بیان میں کہا کہ بدقسمتی سے جانی نقصان کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جا رہی ہیں اور قانونی طور پر مناسب کارروائی کی جائے گی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan