ڈولفن اورپولیس رسپانس یونٹ لاہوریوں کے ساتھ کیا سلوک کریں گے،اہم خبر آگئی

0
24

لاہور:آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا ، ایک محکمے سے جان چھوٹی تو دوسرے نے آدبوچ لیا ، پہلے شہری ناکوں سے تنگ تھے اب ڈولفن اور پولیس اہلکاروں کے غضب کا ہوں گے شکار ، اطلاعات کےمطابق شہریوں کی سہولت اور ٹریفک مسائل کے پیش نظر لاہور میں پولیس ناکے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے

فرانس اور ترکی کے درمیان دفاعی معاہدے خطرے میں‌؟

لاہور شہرمیں شہریوں کی پریشانیوں کو کم کرنے کے حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہےکہ شہر میں پولیس ناکے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر آئندہ چند روز میں عملدرآمد کروایا جائے گا، پولیس حکام کے مطابق شہر میں تھانوں کی پولیس ناکہ بندی نہیں کر سکے گی جبکہ ڈولفن اور پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکار سنیپ چیکنگ کریں گے،

چونیاں: درندہ صفت انسان نے خود ہی حقائق سے پردے اٹھادیئے

پولیس حکام کے مطابق اس عمل کو مزید پھیلایا جائے گیا ، جس کے مطابق تھانوں کی پولیس بھی ناکہ لگانے کی بجائے گشت کرے گی اور پولیس گشت کے دوران مشکوک افراد کی سنیپ چیکنگ کرے گی۔پولیس حکام کے مطابق ناکہ بندی کے باعث ٹریفک کے مسائل بڑھتے جارہے تھے، شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ناکہ بندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عرب دنیا کی سب سے بااثر خاتون کون؟

Leave a reply