ڈیرہ اسماعیل خان ،ٹانک اڈہ پر راہزنی کی واردات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، واقعے کی اطلاع پرٹائون پولیس نے نعش کو قبضے میں لے لیا جبکہ زخمی شخص کوعلاج کی غرض سے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا،ٹائون پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

گزشتہ روزتھانہ ٹائون کی حدود میں ٹانک اڈہ کے نزدیک نامعلوم ملزمان نے راہزنی کی وردات میں عثمان علی ولد عظیم قوم مروت کو نامعلوم افرادنے اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کرکے قتل کردیاجبکہ ملزمان کی فائرنگ سے نیاز محمد ولد عمر بیگ گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا جس کو علاج کی غرض سے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ٹائون پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔واقعے کی اطلاع پر پولیس نے جائے وراردات پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے کرپوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ واردات کے بعدملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔تھانہ ٹائون پولیس نے نامعلو م ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

دوسری جانب ٹانک واناروڈگرہ بلوچ پل کے نزدیک نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لالی خان ولدراجن شاہ قوم محسود سکنہ یعقوب کالونی جاںبحق ، واقعے کی اطلاع پر ٹانک پولیس نے نعش کوقبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ،گزشتہ روزٹانک وانا روڈ گرہ بلوچ پل کے نزدیک نا معلوم افراد نے اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کرکے لالی خان ولد راجن شاہ قوم محسود سکنہ یعقوب کالونی کو قتل کر دیا۔ واقعے کی اطلاع پرٹانک پولیس نے جائے وراردات پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے کرپوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس نے نامعلو م ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

Shares: