ننکانہ صاحب میں‌ سکھوں‌ کا آپریشن بلیو سٹار کے خلاف احتجاج

0
29

ننکانہ صاحب میں‌ سکھوں‌ کا آپریشن بلیو سٹار کے خلاف احتجاج

باغی ٹی وی : ننکانہ صاحب،1984ء میں بھارتی فورسز کی گولڈن ٹیمپل پر حملے کے خلاف سکھوں کا احتجاج کیا . ننکانہ صاحب ،ریلی میں سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی. ریلی کے شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف نعرے درج تھے.

خیال رہے کہ آج کے دن 1984 میں بھارتی فوج نے سکھوں کے خلاف آپریشن کیا تھا جس میں بہت سارے سکھ مارے گئے ہیں۔بھارت نے اس ہولناک لشکر کشی کو آپریشن بلیو سٹار کا نام دیا تھا۔ گولڈن ٹیمپل کمپلیکس میں سکھوںکی خالصتان تحریک کے کمانڈر جرنیل سنگھ بھنڈراں والہ متمکن تھے اور انکی قیادت میں یہیں خالصتان تحریک کاہیڈکوارٹرقائم تھا۔

سکھوں کی خالصتان تحریک کے خاتمے کے لئے اس وقت کی وزیرِ اعظم اندرا گاندھی نے بھارتی فوج کو گولڈن ٹیمپل پریلغارکرنے کا آڈرجاری کیااور بھارتی توپخانے اور ٹینکوں سے حملہ کر دیا۔بھارتی فوج نے گولڈن ٹیمپل میں پانچ دن تک لگاتار اپنی دہشت گردی جاری رکھی اوربڑے پیمانے پرسکھوں کا خون بہایا اس خون خرابے کے دوران خالصتان تحریک کے کمانڈر جرنیل سنگھ بھنڈراں والہ اور ان کے بہت سے ساتھی بھی مارے گئے۔

سرکاری طور پر ہلاکتوں کی تعداد400 سکھ اور 83 فوجی بتائی گئی لیکن سکھ اپنے لوگوں کی ہلاکت کی تعداد ہزاروں میں بتاتے ہیں۔ سکھوں کی ہلاکتوں کے بعد پورے مشرقی پنجاب میں ہر طرف سوگ تھا۔

Leave a reply