اسٹیج فنکار نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
اسٹیج فنکار نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر فائرنگ کا معاملہ،آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر سی پی او فیصل آباد نے فنکار نسیم وکی سے ملاقات کی اور ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی-
باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے راجباہ روڈ پر نامعلوم حملہ آور نے اسٹیج اداکار نسیم وکی اور آغاماجد کی گاڑی پر فائرنگ کی ، حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار پر سوار تھے۔
پولیس اہلکار کی حاملہ خاتون سے زیادتی،ویڈیو بھی بنا لی
پولیس کے مطابق ملزمان کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا، خوش قسمتی سے دونوں فنکار فائرنگ سے محفوظ رہے، بزدلانہ حرکت کے بعد نامعلوم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اسٹیج فنکار نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پرفائرنگ کا واقعہ 20 جنوری کو فیصل آباد میں پیش آیا تھا جب دونوں فنکاراسٹیج ڈرامےکےبعد لاہورجارہےتھے سی پی او فیصل آباد کے مطابق فائرنگ میں دونوں فنکار محفوظ رہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فیصل آباد پولیس نے مقدمہ درج کیا۔
چھ ڈاکوؤں کی مبینہ اجتماعی زیادتی:تھانہ سٹی تاندلیانوالا نے ڈاکو گرفتار کر لئے
سی پی او فیصل آباد غلام مبشر میکن کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں فنکار ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد میں فنکار نسیم وکی اور ماجد آغا کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ فنکاروں پر فائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے فائرنگ کے ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی-