نشے نے ایک سال میں ایک لاکھ سے زائد جانیں لے لیں

0
42
آئندہ حکومت بنی تو شراب کی بوتل 50 روپے میں دیں گے،سیاسی جماعت کا اعلان

نشے نے ایک سال میں ایک لاکھ سے زائد جانیں لے لیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منشیات کے استعمال کی وجہ سے ایک برس میں ایک لاکھ سے زائد اموات ہوئی ہیں

امریکہ میں منشیات کے زیادہ استعمال سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے، امریکہ میں روڈ ایکسیڈنٹ، گن شاٹ سے اتنی اموات سالانہ نہیں ہوتی جتنی منشیات سے ہو رہی ہیں، منشیات سے زیادہ اموات پر ماہرین نے سر جوڑ لئے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ فنٹینائل نامی مہلک نشہ آور دوا کے استعمال میں اضافہ زیادہ اموات کی وجہ ہو سکتی ہے. امریکہ میں بیماریوں کی روک تھام کے لئے کام کرنے والے ادارے نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک برس میں منشیات کی وجہ سے ایک لاکھ تین سو چھ افراد کی موت ہوئی ہے،ایک سال میں منشیات کے زیادہ استعمال سے اموات کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے، اس سے قبل منشیات کی وجہ سے سالانہ اتنی اموات نہیں ہوتی تھیں ، ادارے نے یہ رپورٹ ڈیتھ سرٹفکیٹ سے مرتب کی اور کہا کہ مئی 2020 سے اپریل 2021 کے دوران منشیات سے اموات میں 28.5 فیصد اضافہ ہوا،

ماہرین صحت کا خیال ہے کہ کرونا کے بعد کرونا کی ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے لوگوں نے کرونا سے بچاؤ کے لئے منیشات کا استعمال تیز کر دیا ہے،یہی وجہ ہو سکتی ہے کہ منشیات کے زیادہ استعمال سے اموات میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ برس منشیات کے زیادہ استعمال سے امریکہ میں 93 ہزار اموات ریکارڈ کی گئی تھیں

واضح رہے کہ امریکہ میں منشیات کا سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے،امریکہ میں منشیات کا بزنس بھی دنیا میں سب سے زیادہ ہے

چار ماہ میں ایک دو نہیں، 4856 منشیات فروش گرفتار،کتنے کروڑ کی منشیات پکڑی گئی؟

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

Leave a reply