لیفٹیننٹ ناصر خالد شہید کی نماز جنازہ مظفر آباد میں ادا، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کیا بڑا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر ستان میں شہید ہونیوالے لیفٹیننٹ ناصر خالد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
شہید کی نماز جنازہ یونیورسٹی گراؤنڈ مظفرآباد میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں عسکری و سول قیادت نے شرکت کی،نماز جنازہ میں صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی
وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے نماز جنازہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید آزادکشمیر کا قابل فخر سپوت تھا جس نے اپنی جان وطن عزیز پر قربان کر دی آزادکشمیر کے باشندے دفاع پاکستان کے لیے جب بھی ضرورت پڑی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے گریز نہیں کرینگے
وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے لیکر ایک سپاہی تک کو یقین دلاتا ہوں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں ،وطن عزیز میں تخریب کاری ہے خاتمے کے لیے پاک فوج پولیس سیکورٹی اداروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں شہید کی والدہ اور بھائی ہماری عزت اور ہمارے لیے قابل فخر ہیں
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں کو پیغام
اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر
یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر
بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار
بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق
بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری
ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ ناصر خالد وزیرستان میں دہشت گردوں سے لڑتے لڑتے گزشتہ روز شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے جوان ہمارا کل محفوظ بنانے کے لیے اپنا آج قربان کر دیتے ہیں،اب تک کئی جوان ملک میں امن و امان قائم کرنے کے لیے اس راہ پر قربان ہو چکے ہیں اور شہادت کا رتبہ حاصل کر چکے ہیں۔اور اب پاک فوج کے ایک اور جوان دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئے۔
لیفٹیننٹ ناصر خالد وزیرستان میں دہشت گردوں سے لڑتے لڑتے شہید ہو گئے۔پاک فوج کے جوان لیفٹیننٹ ناصر خالد شمالی وزیرستان میں ہونے والے دھماکے میں شہید ہوئے۔بتایا گیا ہے کہ وہ آسٹریلیائی دفاعی فورس اکیڈمی کے گریجویٹ تھے۔لیفٹیننٹ ناصر خالد کے والد محترم بھی شہادت کے رتبے پر فائض ہیں۔
پاک فضائیہ کا راشد منہاس شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر خراج عقیدت








