مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ پہنچ گئے
مریم نواز بھی والد کے ہمراہ ماڈل ٹائون پہنچیں،نواز شریف کی چار سال بعد پارٹی آفس آمد پر خاتون لیگی رہنما بی بی وڈیری نے بکرے کا صدقہ دیا،ماڈل ٹاون میں مسلم لیگ ن کی اہم سیاسی بیٹھک آج ہوئی،مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف،شہباز شریف،مریم نواز خواجہ آصف،سردار ایاز صادق ماڈل ٹاون پہنچ گئے،عظمی بخاری بھی ماڈل ٹاؤن پہنچ گئیں
مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر میں نواز شریف کے داخل ہوتے ہی کالے بکروں کا صدقہ دینا شروع کر دیا گیا۔۔ pic.twitter.com/BJF5YZ6xJH
— Garj Tv (@garjtv786) November 6, 2023
نواز شریف سے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی،پارٹی صدر شہباز شریف نے قائد نواز شریف کو مرکزی سیکریٹیریٹ آمد پر مبارک پیش کی،ملاقات کرنے والوں میں خواجہ محمد آصف، سیکریٹری جنرل احسن اقبال، چئیرمن الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب بھی شامل تھیں،اجلاس میں ملکی صورتحال اور پارٹی کی مستقبل کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا.اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت کچھ کرسکتا ہے میں نے لاہور کے جلسے میں بھی کہا تھا کہ اگر 1990 سے شروع ہونے والی ترقی و خوشحالی کی رفتار جاری رہتی تو آج ہم ساؤتھ کوریا کو بھی پیچھے چھوڑ چکے ہوتے لیکن افسوس کی بات ہے کہ ہم اپنے بنیادی مسائل سے باہر نہیں نکل پارہے۔ہم نے اپنے تینوں ادوار میں بڑی محنت سے ملک کو آگے بڑھایا جس کے نتائج آپ دیکھ بھی رہے ہیں ۔جتنے بھی بڑے پروجیکٹ ہیں وہ ہمارے دور میں لگے ہیں۔پچھلی حکومتوں کے شروع کیے گئے پروجیکٹ جو التواء کا شکار تھے وہ بھی ہم نے مکمل کیے۔
اللہ نے پھر موقع دیا تو ہماری حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی بہتری ہوگی،نواز شریف
مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف سےسیالکوٹ سے سابق ایم پی ایز، ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات ہوئی،پارٹی قائد نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر تاریخی استقبال پر سیالکوٹ کے راہنماﺅں اور کارکنوں کی کارکردگی کو سراہا،اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی کی تینوں حکومتوں میں معیشت ہمارے ایجنڈے کا بنیادی نکتہ رہا ہے، معیشت کی بہتری کی ہمیشہ بھرپور کوشش کی،معیشت کے موضوع میں صنعت ، برآمدات اور مہنگائی سمیت سب کچھ ہی آجاتا ہے،معیشت کی بہتری مجموعی بہتری ہوتی ہے،اللہ تعالی نے پھر موقع دیا تو ہماری حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی بہتری ہوگی، عوام کی خدمت سے بڑی خوشی کسی اور چیز سے نہیں ملتی،تمام بڑے بڑے منصوبے ہمارے دور میں ہی لگے ہیں، الحمدللہ،20 بیس سال پرانے منصوبے بھی ہمارے ادوار میں مکمل ہوئے ،1975 سے جاری لواری ٹنل کا منصوبہ50 ارب روپے سے ہم نے اپنے دور میں مکمل کیا، کھربوں روپے لگنے کے باوجود کھٹائی میں پڑے نیلم جہلم منصوبے کو ہم نے مکمل کرایا، سندھ میں کوئلے کا ذکر سالوں سے ہورہا تھا، پہلی مرتبہ اپنے کوئلے کی بنیاد پر منصوبہ ہم نے لگایا، سندھ میں مزید پلانٹ لگا کر درآمدی ایندھن سے نجات مل سکتی تھی، قرض میں کمی آسکتی تھی،
نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے ہمیں بہت کچھ دے رکھا ہے، اسے استعمال کرنے کی ضرورت ہے،سیالکوٹ پاکستان کی برآمدات میں بہت اہم حصہ رکھتا ہے،تین چار گنا کم ہے، تین چار سو گنا برآمدات میں اضافے پر کام کرنا ہوگا، 1999 سے شروع ہونے والی رفتار جاری رہتی تو آج ہم ایشیاءمیں سب سے آگے ہوتے،ہم نے چار سال ڈالر کو ہلنے نہیں دیا، 104 روپے پر ڈالر کو روکا ،آئی ایم ایف نے خود کہا کہ پاکستان بہت جلد پاﺅں پر کھڑا ہوجائے گا، آئی ایم ایف نے خود کہا تھا کہ اب پاکستان کو ہماری ضرورت نہیں ہوگی،سب کو مل کر ملک کی ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا،
چیمرز، صنعتکاروں سمیت تمام شعبوں کی مشاورت سے چلیں گے،کاروباری برادری کی مشاورت سے پالیسیاں بنائیں گے، پالیسیوں کا تسلسل یقینی بنائیں گے،ہم نے تو آئی ایم ایف کو خداحافظ کہہ دیا تھا،
کارکنوں کے تاریخی جذبے اور قربانیوں کو کبھی نہیں بھلا سکتا،نواز شریف
مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف سے استقبالیہ کمیٹی سندھ کے چیف آرگنائزر سندھ بشیر میمن کی ملاقات ہوئی، پارٹی قائد نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر صوبہ سندھ سے کارکنوں اور رہنماؤں کی بھرپور شرکت کو سراہا ،نوازشریف نے 21 اکتوبر کو لاہور آنے والے اقلیتی ونگ کے کارکن کرامت مسیح کے انتقال پر تعزیت کی،نواز شریف نے کرامت مسیح کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ کارکنوں کے تاریخی جذبے اور قربانیوں کو کبھی نہیں بھلا سکتا،اس موقع پر بشیر میمن کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ کارکنوں کے جذبے کا اعلان تھا، نوازشریف نے بشیر میمن کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر گرمجوش مبارک بھی دی اور کہا کہ آپ کے آنے سے صوبہ سندھ میں پارٹی مزید مضبوط اور فعال ہوگی،پارٹی صدر شہباز شریف نے بھی صوبہ سندھ تنظیم کی کارکردگی اور جذبے کو سراہا اور کہا کہ بشیر میمن کے آنے سے پارٹی سرگرمیوں میں ایک نیا جذبہ پیدا ہوا ہے، ملاقات میں صوبہ سندھ میں تنظیمی امور اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر بھی بات چیت ہوئی ،ملاقات میں پارٹی صدر شہبازشریف، مریم نوازشریف، اسحاق ڈار، ایازصادق اور دیگر راہنما بھی موجود تھے
ن لیگی رہنما خواجہ آصف نواز شریف سے ملاقات کے بعد روانہ ہو گئے، اس موقع پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف مکمل فٹ ہیں, میاں نواز شریف الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے,
کوئی ڈیل نہیں ہوئی ، کیا نوازشریف کے مقدر میں لکھا ہے کہ وہ ساری عمر جلاوطنی کاٹیں ،خواجہ سعد رفیق
ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے رابطہ رہنا چاہئے، ملاقاتیں بھی ہونی چاہئے، ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سے نواز شریف کی ملاقاتیں شروع ہونے والی ہیں، شاہدخاقان عباسی کے حوالہ سے سوال کے جواب میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا، خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ الیکشن الیکشن ہوتا ہے، جب تاریخ آ گئی ہے تو سب لڑیں گے آپ فکر نہ کریں،پاکستان مسلم لیگ ن پہلے بھی یہ کہہ چکی ہے کہ ہم انتخابات کیلیے ہمہ وقت تیار ہیں۔لیکن ہم یہ بھی کہتے رہے ہیں یہ سارے آئینی تقاضے پورے ہونے چاہیے اب چونکہ انتخابات کی تاریخ آگئی ہے کسی طرح کا کوئی ابہام باقی نہیں ہے ہماری جماعت نے اپنی تیاریاں پوری طرح سے شروع کردی ہیں۔ ڈیل کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کوئی ڈیل نہیں ہوئی ۔ کیا نوازشریف کے مقدر میں لکھا ہے کہ وہ ساری عمر جلاوطنی کاٹیں گے؟ اگر جھوٹے مقدمات بنیں گے تو کیا ان مقدمات نے کبھی ختم نہیں ہونا؟2018 میں ہمارے ہاتھ پاؤں باندھے گئے اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ اور جوڈیشری نے مل کر یہ سازش کی اور عمران خان اسکے بینیفشری تھے۔ کیا ہم نے الیکشن نہیں لڑا ؟ حالانکہ ہم اس الیکشن کے نتائج کو نہیں مانتے تھے نہ ہم نے استعفے دیئے اور نہ دھرنے دیئے۔
عمران خان پر کیسز کی نہیں بلکہ دوسرے کاموں کی فائل لے کر آیا ہوں،بشیر میمن
بشیر میمن کی ماڈل ٹاون سکرٹریٹ آمد ہوئی، اس موقع پر بشیر میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس لیول پلینگ فیلڈ ہے، قائد نوازشریف سے اہم ملاقات کےلئے لاہور آیا ہوں،ن لیگ کو تمام سیاسی جماعتوں سے بات کرنی چاہئیے، مسلم لیگ ن نے مجھے کوئی عہدہ نہیں دیا،عمران خان پر کیسز کی نہیں بلکہ دوسرے کاموں کی فائل لے کر آیا ہوں،
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے واپس آئے تو مینار پاکستان جلسہ سے خطاب کیا، عدالت پیش ہوئے تو عدالت نے نواز شریف کو ضمانت دے دی، دو ریفرنسز جن میں نواز شریف اشتہاری ہو چکے تھے، عدالت نے ان میںنواز شریف کی اپیلیں بحال کر دی ہیں، نواز شریف عدالت پیشی کے لئے اسلام آباد آتے تھے تاہم پھر مری روانہ ہو جاتے تھے،نواز شریف مری سے واپس آئے، نواز شریف کی صدارت پارٹی اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف سب صوبوں کا دورہ کریں گے، منشو ر کمیٹی کا سربراہ عرفان صدیقی کو بنایا گیا ہے، الیکشن لڑنے کے لئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں.
نواز شریف لاہور سے لندن گئے تھے تو وہ بیمار تھے اور عدالت نے انہیں جانے کی اجازت دی تھی، نواز شریف واپس آئے تو عدالت میں کہا گیا کہ نواز شریف بیمار ہیں اسلئے انہیں عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، احتساب عدالت میں ن لیگ کی جانب سے یہ درخؤاست دائر کی گئی تھی.
سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید
پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج
نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات
میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف
نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے
نوازشریف کی ضبط شدہ پراپرٹی واپس کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری