تین دفعہ وزیراعظم بننے والے شخص میں اتنی اخلاقی قوت نہیں کہ وہ سچ بولے، شہباز گل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریسٹورینٹ میں نئی تصویر سامنے آنے پر میدان میں آ گئے
شہباز گل کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے قوم کو بے وقوف سمجھ رکھا ہے ۔آپ جھوٹ بول کر لندن گئے۔جس جماعت کا میعار یہ ہو کہ تین دفعہ وزیراعظم بننے والے شخص میں اتنی اخلاقی قوت نہ ہو کہ وہ سچ بولے۔اور جھوٹ بول کر ملک سے بھاگ جائے۔
انہوں نے قوم کو بے وقوف سمجھ رکھا ہے۔آپ جھوٹ بول کر لندن گئے۔جس جماعت کا میعار یہ ہو کہ تین دفعہ وزیراعظم بننے والے شخص میں اتنی اخلاقی قوت نہ ہو کہ وہ سچ بولے۔اور جھوٹ بول کر ملک سے بھاگ جائے۔ ترس آتا ہے ان لوگوں پر جو اب بھی اس جھوٹ کو سنتے ہیں اور انکو لیڈر مانتے ہیں۔افسوسناک https://t.co/y5T8vUp8t2
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 30, 2020
شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ترس آتا ہے ان لوگوں پر جو اب بھی اس جھوٹ کو سنتے ہیں اور انکو لیڈر مانتے ہیں۔افسوسناک
سابق وزیراعظم نواز شریف بھی علاج کے لئے لندن میں مقیم ہیں
باغی ٹی وی کو ایک تصویر موصول ہوئی ہے جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف بیٹھے نظر آتے ہیں اور انکے ہاتھ میں کپ ہے، ساتھ خواتین بیٹھی ہیں، انہوں نے کرونا سے بچاؤ کے لئے ماسک پہن رکھے ہیں لیکن نواز شریف نے ماسک بھی نہیں پہن رکھا اگرچہ ساتھ بیٹھی خواتین کے مقابلے میں نواز شریف کو کرونا سے بچاؤ کی زیادہ ضرورت ہے
نواز شریف علاج کے نام پر پاکستان سے گئے تھے، اور کرونا کی وبا کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی ہوئی تو انہوں نے باہر گھومنا شروع کر دیا، اس سے پہلے بھی ان کی ایک تصویر ریسٹورینٹ کی سامنے آئی تھی، اب نواز شریف کی یہ تصویر بھی ایک ریسٹورینٹ کی ہے جس میں انہوں نے کرونا کے حوالہ سے ایس او پیز نظر انداز کر دیئے ہیں
نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف
مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی
مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال
نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے
حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف
حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟
مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان
نواز شریف کی صحت بارے مریم نواز نے توڑی خاموشی اور کی بڑی اپیل
نواز شریف کی تازہ تصویر سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ انکے پلیٹ لٹس کا اتار چڑھاؤ ختم ہو گیا ہے اور انہیں کرونا کی بھی فکر نہیں جبکہ دوسری جانب شہباز شریف لندن سے واپس کر آکر نیب کے ڈر سے دوسری بار قرنطینہ میں بیٹھ چکے ہیں
گزشتہ روز پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نواز شریف کے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے ہیں، عدالت نے نواز شریف کو طلب کیا تھا وہ پیش نہ ہوئے جس پر نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہویے








