نواز شریف واپس نہ آئے تو ن لیگ تقسیم ہو جائے گی، شیخ رشید

نواز شریف واپس نہ آئے تو ن لیگ تقسیم ہو جائے گی، شیخ رشید

باغی ٹی وی :وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر نوازشریف واپس نہیں آئے تو ان کی پارٹی دو حصوں ن لیگ اور ش لیگ میں تقسیم ہو جائے گی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے سیاسی گڑھا کھودا، اب فیصلہ نواز شریف کے ہاتھ میں ہے۔ اگر نوازشریف واپس آ جاتے ہیں توپھر فیصلہ ہو گا اور اگر وطن واپس نہ آئے تو ان کی پارٹی دو حصوں میں تقسیم ہو جائے گی، ایک کا نام ن لیگ اور دوسری کا نام شین لیگ ہو گا۔

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال

عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا

وفاقی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی خواہش پوری نہیں ہو گی، جو کہتے ہیں اسمبلی چھوڑ جائیں گے ایسا نہیں ہو گا.

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے درخواست میں موقف اپنایا کہ بیماری کی وجہ سے بیرون ملک زیر علاج ہوں، بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش ہونا ممکن نہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں اپیلوں کی سماعت پر حاضری سے استثنی دیا جائے

نواز شریف لندن میں علاج کے لئے گئے تھے کرونا وائرس کے آنے کے بعد نواز شریف کے علاج بارے ذاتی معالج بھی خاموش ہیں نواز شریف کے پلیٹ لٹس کے اتار چڑھاؤ بارے کوئی خبر نہیں دی جا رہی.اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، فیملی ممبران اور ڈاکٹر عدنان بھی میاں نواز شریف کی صحت بارے خاموش ہیں،میاں نواز شریف کی صحت بارے معلومات کے لئے رابطہ کیا تو جواب نہیں دیا جا رہا

شہباز شریف بھی نواز شریف کے ہمراہ لندن گئے تھے لیکن وہ کرونا کے پھیلاؤ کے بعد واپس آچکے ہیں، شہباز شریف کرونا کے حوالہ سے حکومت پر روزانہ تنقید تو کر رہے ہیں لیکن نواز شریف کی صحت بارے وہ بھی خاموش ہیں،

Comments are closed.