عدلیہ مخالف تقریر،نواز شریف کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
![nawaz sharif](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/10/nawaz-sharif-court-905x613.png)
سابق وزیراعظم نوازشریف کی عدلیہ کے خلاف تقاریر سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نوازشریف کے خلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت کریں گے، درخواست مقامی شہری عدنان اقبال کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں 15 نومبر کو ہو گی، سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے 2018 میں کی گئی مبینہ عدلیہ مخالف تقاریر پر توہین عدالت سے متعلق کارروائی کی درخواست کی گئی تھی،
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئیندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا،پیر سے 6 ججز اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہونگے، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان آئیندہ ہفتے رخصت پر ہونگے،پیر سے 6 سنگل اور 3 ڈویژن بنچ کیسوں کی سماعت کے لیے دستیاب ہونگے ،چیف جسٹس کی ہدایت پر خصوصی ڈویژن بنچ یا لارجر بنچ بھی دستیاب ہوگا ،ججز ڈیوٹی روسٹر 30 اکتوبر سے 3 نومبر تک کا جاری کیا گیا ،چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا
سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید
پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج
نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات
میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف
نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے
نوازشریف کی ضبط شدہ پراپرٹی واپس کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری