مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین کی پاکستان بھر میں سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں
مانسہرہ میںنواز شریف نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ میں آج یہاں وزیراعظم بننے نہیں آیا، میں آپ سے ووٹ لینے آیا ہوں-مُجھے آپ سے دس سال کے بعد مل کے خُوشی ہورہی ہے لیکن مُلک کے حالات دیکھ کے خُوشی نہیں ہورہی- مُجھے آپ سے دُور رکھا گیا۔2018 میں اگر ہماری حکومت کی مدت پوری ہونے دی گئی ہوتی تو اگلی حکومت بھی انشاءاللہ ہماری ہوتی ،اب نعروں سے دوبارہ پاکستان تعمیر نہیں ہو گا اس کے لئے بہت محنت کرنا ہو گی آپ عوام میرے کندھوں کے ساتھ کندھا ملائیں،
میرے دور میں سبزی 10 روپے کلو، پٹرول 60 روپے،چینی پچاس روپے تھی،نواز شریف
نواز شریف کا کہنا تھا کہ مریم نے کہا تھا میں نے آپکے ساتھ مانسہرہ ضرور جانا ہے،میں ہیلی کاپٹر سے آیا آج مانسہرہ کو دیکھا ہے، مجھے مانسہرہ ویسا ہی لگا جو 40 سال پہلے تھا، کوئی تبدیلی نہیں آئی، یہاں 10سال جن کی حکومت رہی انہوں نے یہاں کیا بنایا،خیبر پختونخوا کے عوام سے پوچھتا ہوں، انہوں نے مانسہرہ کا کیا سنوارا؟ میں وزیراعظم تھا، ایک پارٹی کا یہاں وزیراعلیٰ تھا، جو پارٹی یہاں 10سال رہی انہوں نے کیا بنایا؟ آپ کیسے ایک جھوٹے شخص کے جھانسے میں آگئے؟ ہم نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، ہم نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے سستی بجلی اور گیس دی، میرے دور میں لوگوں کو روزگار ملا، مجھے نہ نکالا جاتا تو آج مانسہرہ میں خوبصورت ترین ایئرپورٹ ہوتا، ہمیں مدت پوری کرنے دی ہوتی تو آپ نے اگلی حکومت بھی ن لیگ کو دینی تھی،آپکو یاد ہونا چاہیے سبزیاں 10روپے کلو بکتی تھیں،پٹرول 60 روپے لٹر تھا، چینی 50 روپے کلو تھی، گھی بھی سستا تھا، جہنوں نے ملک بگاڑنا تھا وہ ملک برباد کرکے چلے گئے اب یہ ملک دوبار سجے گا اس لئے ہم سب کو ملک کر محنت کرنی ہوگی،مجھے نہ نکالا جاتا تو میٹروبس بناتے ، مظفر آباد تک ٹرین ہوتی، کراچی تک موٹروے بنانے کا منصوبہ تھا لیکن وہ سکھر تک ہی رہ گیا، میری حکومت ہوتی تو مانسہرہ کا کوئی نوجوان بیروزگار نہ ہوتا،
ظالموں نے پاکستان کا ستیاناس کر دیا، پاکستان کو گرا دیا، نواز شریف تو بہت عمدہ پاکستان چھوڑ کر گیا تھا، یہاں دس برس جن کی حکومت رہی ہے انہوں نے مانسہرہ میں کیا بنایا کیا سنوارا۔ اس جماعت کی حکومت چیئرمین سب کو آپ جانتے ہیں کیا انہوں نے نیا کے پی بنایا کوئی تبدیلی یا بہتری نہیں آئی۔ اگر کسی نے کچھ بنایا ہے تو موٹر وے پر جاکر دیکھے نواز شریف نے کیا بنایا ہے،
آپ عزت اور غیرت والے لوگ ہیں، کیا یہ خیبرپختونخوا کا کلچر ہے کہ جلسوں میں خواتین کو آوازیں کسو؟ مریم نواز
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ خیبرپختونخوا جیتے جاگتے لوگوں کا صوبہ ہے ، کوئی تجربہ گاہ نہیں،نوازشریف نے کہا پاکستان میری جان کا ٹکڑا ہے لیکن الیکشن مانسہرہ سے لڑوں گا،پورے پاکستان میں سے نوازشریف نے الیکشن کا انتخاب کیا تو مانسہرہ سے کیا،کسی نے کہا بلوچستان کسی نے سندھ تو کسی نے کہا پنجاب سے لڑیں، مجھے پورے کے پی میں بلین ٹری نظر آئے بلکہ درخت مافیا تھے،جو درخت لگے تھے ان کو بھی کاٹ کر لکڑی بیچ کر پیسے کھا گئے،یہاں رشوت کا بازار گرم ہوا، انہوں نے اپنی جیبیں بھریں،کوئی گرین لائن یا میٹرو بس سروس ہی دکھا دو جو تم نے بنائی ہو؟کوئی دانش اسکول ہی دکھا دو جو تم نے عوام کیلئے یہاں بنایا ہو؟کسی اسکول میں کلاس کا ایک کمرہ ہی دکھا دو جو تم نے یہاں بنایا ہو؟ان سے کوئی 5منصوبوں کا ہی پوچھ لو تو پروگرام سے اٹھ کر چلے جاتے ہیں،آپ عزت اور غیرت والے لوگ ہیں، کیا یہ خیبرپختونخوا کا کلچر ہے کہ جلسوں میں خواتین کو آوازیں کسو، آج وہ جو بھی بھگت رہے ہیں، بد دعا نہیں دینا چاہتی، انسان کے اعمال قبر تک پیچھا کرتے ہیں، نوازشریف کی مانسہرہ سے محبت کا ثبوت ہے کہ انہوں نے کیپٹن صفدر کو آپ کی خدمت کے لئے وقف کردیا ہے،مریم نواز شریف نے مانسہرہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دو نئے ضلع بنانے کا اعلان کر دیا.
قبل ازیں ،قائد ن لیگ میاں محمد نوازشریف اور چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز مانسہرہ پہنچ گئے،صدر ن لیگ خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام ، مرکزی رہنما ن لیگ کیپٹن (ر) صفدر اور دیگر لیگی رہنماؤں نے استقبال کیا، نواز شریف نے ہیلی کاپٹر کے زریعہ جلسہ گاہ کا فضائی چکر لگایا،
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ قائد محمد نوازشریف مانسہرہ پہنچ گئے.ہیلی کاپٹر مانسہرہ جاتے ہوئے ہزارہ موٹر وے کے اوپر سے گزر رہا ہے،ہزارہ موٹر وے ہزارہ ہی نہیں پورے خیبرپختون خوا کے عوام کے لئے نوازشریف کا تحفہ ہے ، یہ اُس وعدے کی عملی تعبیر ہے جو نوازشریف نے ہزارہ اور خیبرپختون خوا کے عوام سے کیا تھا۔ پاکستان کے کونے کونے میں نوازشریف کے عوام کو دئیے ایسے تحفے دیکھے جا سکتے ہیں
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف آج لاہور میں انتخابی ریلی کی قیادت کرینگے، شہباز شریف اپنے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123 میں انتخابی ریلی نکالیں گے،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 سے امیدوار رانا مبشر اقبال، پی پی 163 سے امیدوار میاں عمران جاوید، بی بی وڈیری اور طلحہ برکی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے ،انتخابی ریلی کے دوران شہباز شریف کو خوش آمدید کہنے کے لئے 31 مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے،شہباز شریف کچھ استقبالیہ مقامات پر لیگی کارکنوں سے خطاب بھی کرینگے،شہباز شریف انتخابی ریلی کا آغاز لاہور کے مضافاتی علاقے گجومتہ سے کرینگے،شہباز شریف ریلی کی قیادت کرتے ہوئے گجھومتہ سٹاپ سے ہو کرکاہنہ ، سنٹرل پارک سوئے آسل تک مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے ،مقامی رہنماؤں کی جاںب سے شہباز شریف کا استقبال کرنے کے لیے تیاریاں کی گئی ہیں.
مریم نواز کے جلسے میں پارٹی پرچم پھاڑنے والے طالب علموں پر مقدمہ درج
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی
جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات
جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار