سابق وزیراعظم نواز شریف کی نیب کیسز میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کل ہو گی

کمرہ عدالت میں صرف مخصوص افراد، وکلا اور صحافیوں کو داخلے کی اجازت ہو گی، صدر اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کو سماعت کی کوریج کیلئے 30 کورٹ رپورٹرز کے نام جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے قواعد و ضوابط سے متعلق سرکلر جاری کردیا،جاری سرکلر میں کہا گیا کہ چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 21 نومبر کو اپیلوں پر سماعت کریں گے، آئی جی اسلام آباد نواز شریف کی پیشی کے موقع پر مناسب سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں، کمرہ عدالت نمبر ایک میں داخلہ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری سکیورٹی پاسز سے مشروط ہوگا، درخواست گزار کی قانونی ٹیم کے 15 وکلاء کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہوگی، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کے 5، 5 سرکاری وکلاء کو کمرہ عدالت میں داخلہ کی اجازت ہوگی،اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے 30 صحافیوں کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہوگی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملازمین ان انٹری پاسز سے مستثنیٰ ہوں گے،

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی ،نواز شریف آج لاہور سے مری پہنچیں گے، نواز شریف کل مری سے اسلام آباد آئیں گے،نواز شریف اپنی اپیلوں کی وجہ سے اسلام آباد میں قیام کریں گے،نواز شریف کی رواں ہفتے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات متوقع ہے، نواز شریف کی خیبرپختونخوا کی لیڈر شپ سمیت دیگر اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں کا بھی امکان ہے،

سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف

نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے

 نوازشریف کی ضبط شدہ پراپرٹی واپس کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

Shares: