باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہورنے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

عدالت نےزارت خارجہ کو لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے وارنٹ پر عملدرآمد کرانے کاحکم دیدیا۔ احتساب عدالت لاہورمیں نوازشریف اوردیگر کیخلاف غیرقانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس پر سماعت ہوئی ،

سابق وزیراعظم نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی،رپورٹ میں کہا گیا کہ نوازشریف ماڈل ٹاﺅن رہائش گاہ پر موجود نہیں ،ماڈل ٹاﺅن رہائشگاہ پر عطاتارڑ نے نوازشریف کے بیرون ملک ہونے کی تصدیق کی  ،نواز شریف کی رائیونڈ رہائشگاہ پر عطا تارڑ نے کہا کہ نوازشریف 6 ماہ سے بیرون ملک ہیں ۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ ملزم میر شکیل الرحمان نے اسوقت کے وزیراعلیٰ نواز شریف سے ملی بھگت کر رکے ایک ایک کنال کے 54 پلاٹ ایگزمپشن پر لئے،ملزم کا ایکزمپشن پر ایک ہی علاقے میں پلاٹ حاصل کرنا پالیسی 1986 کی خلاف ورزی ہے، ملزم نے نوازشریف کی ملی بھگت سے 2 گلیاں بھی الاٹ شدہ پلاٹوں میں شامل کرلیں،ملزم نے اپنا جرم چھپانے کیلئے پلاٹ اپنی اہلیہ اور کمسن بچوں کے نام پر منتقل کروا لئے۔

‏لاہور ہائیکورٹ نے میر شکیل الرحمان کی درخواست ضمانت خارج کردی

کسی سیٹھ کی مالی معاملات میں ہونے والی گرفتاری کو میڈیا کی‌ آزادی کے ساتھ جوڑنا صحافتی اقدار کی نفی ہے،فردوس عاشق اعوان

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

حمزہ شہباز، میر شکیل الرحمان کی رہائی کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اوروزارت خارجہ کو لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے وارنٹ پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیدیا۔

نواز شریف کے وارنٹ ،عدالت کا تحریری حکم بھی آ گیا

Shares: